ہندوستان بحریہ کیلئے 6 نئی آبدوزوں کا ٹنڈر حاصل کرے گا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-13

ہندوستان بحریہ کیلئے 6 نئی آبدوزوں کا ٹنڈر حاصل کرے گا

نئی دہلی
آئی اے این ایس
ہندوستان جلد ہی عصری ٹیکنالوجی سے لیس آبدوزوں کے لئے ٹنڈر حاصل کرے گا جس کی جملہ لاگت60ہزار کروٹ روپے ہوگی۔ اس تنڈر کے لئے چھ کمپنیاں میدان میں ہیں جن میں لارسن اینڈ ٹوبور ، پیپاؤ ڈیفنس اور دیگر شامل ہیں ۔ اس پراجکٹ75iکے لئے جلد ہی درخواست جاری کردی جائے گی۔ اس پراجکٹ کا مقصد چھ اعلیٰ ٹیکنالوجی سے لیس آبدوزوں کو آٹھ سال کی مدت میں تیار کیاجائے گا۔ یہ ایک نئی نسل کی آبدوز ویں ہوں گی جس میں ایر انڈیپینڈنٹپروپلشن سسٹم ( اے آئی پی) ہوگا ۔ وزارت دفاع کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔ ایک اعلیٰ درجہ کی کمیٹی نے پہلے ہی کئی کمپنیوں کے جہاز سازی کی جگہوں کا معائنہ کیا ہے جو کہ خانگی اور عوامی شعبہ میں ہیں ۔ کمیٹی کی سفارش پر میں سمجھتا ہوں کہ ایل اینڈ ٹی ، مازا گاؤں ڈوک اور پیپا و سب سے طاقتور کمپنیاں ہیں ۔ پراجکٹ 75جس کے تحت چھ آبدوزیں تیارکی جائیں گی پہلے ہی50ماہ کی تاخیر سے شروع کیا جائے گا۔ جب کہ یہ پراجکٹ فرانسیسی تعاون سے تکمیل پائیگا۔ گزشتہ سال ملک کی دفاع کے لئے1۔23لاکھ کروڑ روپے جاری کئے گئے تھے ۔ ایسی صورت میں ایک بھاری رقم جو کہ60ہزار کروڑ روپے ہے اسے باز و رکھ دیا گیا۔ جب کہ وزیر دفاع منوہر پاریکر نے اپریل میں کہا تھا کہ اس پراجکٹ کے لئے خانگی کمپنیوں کو بھی ٹنڈر کے لئے مدعو کی اگیا ہے تاہم پراجکٹ میں تاخیر پر ان پر بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے ۔

Indian Navy to soon invite tenders for six conventional submarines

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں