مودی اور شریف کا کشمیر اور سرکریک مسائل حل کرنے سے اتفاق - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-12

مودی اور شریف کا کشمیر اور سرکریک مسائل حل کرنے سے اتفاق

اسلام آباد
پی ٹی آئی
پاکستان نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی نے روس میں کشمیر، سیاچن اور سر کریک کے جیسے مسائل کو اپنی میٹنگ کے دوران ٹریک ٹو ڈپلو میسی کے ذریعہ یکسوئی کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔ وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی وخارجی امور سرتاج عزیز نے کل کہا کہ دونوں قائدین کی یہ رائے تھی کہ پائیدار امن کے ذریعہ ہی غیر معمولی مسائل جیسے کشمیر ، سیاچن اور سر کریک کو حل کیاجاسکتا ہے ۔ دونوں نے اس بات سے بھی اتفاق کیا کہ ان مسائل کو بیک چیانل ٹریک ٹومیکانزم کے ذریعہ غور کیاجاسکتا ہے تاکہ ایک دوسرے کے نقطہ نظر سے بہتر طور پر آگاہی ہوسکے ۔ ڈان نے عزیز کے حوالہ سے یہ بات بتائی ۔ عزیز کے ریمارکس اس وقت سامنے آئے جب پاکستان نے اس بات پر برہمی ظاہر کی کہ نواز شریف اور مودی کے درمیان روسی شہر اوفا میں میٹنگ کے بعد ہی جاری کردہ مشترکہ بیان میں کشمیر کا تذکرہ نہیں کیا گیا ۔ مشیر نے کہا کہ دونوں قائدین کے درمیان میٹنگ انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی جب کہ دونوں قائدین نے یقین ظاہر کیا کہ خطہ میں ترقی کے لئے امن اہم حیثیت رکھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس بات سے اتفاق کرتے ہین کہ ایک دوسرے سے لڑائی کے بجائے غریبی سے لڑائی ہونی چاہئے ۔ عزیز نے کہا کہ اولین ترجیح لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کم کرنا ہے اور دونوں فریقوں نے سر گرم میکانزم سے اتفاق کیا تاکہ سرحد پر بارڈرسیکوریٹی فورس اور پاکستانی رینجرس کے درمیان ملاقات ہوتی رہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کشیدگی کم کرنے یہ میٹنگ بڑی مفید ثابت ہوئی جس سے ایک دوسرے کے نقطہ نظر کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد ملی ہے ۔

Pakistan and India have decided to resolve the longstanding disputes of Kashmir, Siachen, and Sir Creek through ‘back-channel diplomacy’

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں