اشتعال انگیز تقریر پر پاکستانی عالم دین کو 10 سال جیل کی سزا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-05

اشتعال انگیز تقریر پر پاکستانی عالم دین کو 10 سال جیل کی سزا

اسلام آباد
پی ٹی آئی
پاکستان کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ایک عالم دین کو اشتعال انگیز تقریر کے خلاف دس سال قیدسزا سنائی ہے۔ جج خالد ارشد نے مولانا عبدالغنی کو سزاسنائی جو قائم پور ٹاؤن نزد حاصلپوعلاقہ جلع بہاول پور میں ایک مسجد کے امام ہیں ۔ انہیں10سال اور4ماہ قید کی سزا سنائی جنہوں نے ایک اور فرقہ کے خلاف فجر کی نماز کے بعد اشتعال انگیز تقریر کی تھی۔ جج نے7لاکھ پچاس ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ پولس نے غنی کے خلاف ایک ایف آئی آر بھی درج کی تھی اور پھر انہیں اشتعال انگیز تقاریر کے سلسلہ میں گرفتار کرلیا ۔ عدالت نے دیگر چار افراد کو بھی نفرت انگیز لٹریچر تقسیم کرنے کے سلسلہ میں قصور قرار دیا ۔ محمد وقاص کو3۔5ماہ جیل کی سزا سنائی جنہیں پانچ ہزار جرمانہ ، رفیق احمد کو تین ماہ جیل اور پانچ ہزار جرمانہ اور محمد زاہد ساڑھے تین ماہ جیل کی سزا اور طالب حسین کو ساڑھے تین ماہ جیل کی سز اور پانچ ہزارروپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ پاکستان نے ملک میں اشتعال انگیز تقایر ملوثعلما کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا ہے۔ نفرت انگیز تقاریر کو کچلنا قومی ایکشن پلان کا حصہ ہے جس کا آغاز دسمبر میں پشاور میں ایک اسکول پر عسکریت پسندوں کے حملوں کے بعد شروع کیا گیا ۔ واضح رہے کہ اس حملہ میں150افرا د مارے گئے تھے جس میں بیشتر طلبہ تھے ۔

Pakistan court sentences cleric to 10 years in jail for hate-speech

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں