معیشت کے فروغ کی کوششیں جاری رکھی جائیں - اوباما - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-05

معیشت کے فروغ کی کوششیں جاری رکھی جائیں - اوباما

واشنگٹن
رائٹر
صدربارک اوباما نے کہا ہے کہ امریکہ میں روزگار کے مواقع کے بارے میں سامنے آنے والی تازہ رپورٹ ایک اچھی پیشرفت ہے تاہم لوگوں کو بہتر تنخواہ اور آمدنی دلانے کے سلسلہ میں کافی کچھ کیاجانا باقی ہے ۔ اوباما نے یہ بات لوکرز کے شہر میں یونیورسٹی آف وسکانسن کی ایک تقریب سے خطاب میں کہی ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ64ماہ کے دوران خانگی شعبہ میں روزگار کے مواقع میں متواتر اضافہ ہوتا رہا ہے ابھ بہت سے لوگ ہین جو یہ محسوس کرتے ہیں کہ کھیل کا میدان ہموار نہیں جس کے باعث انہیں آگے بڑھنے میں دقت پیش آتی ہے ۔ جمعرات کو جاری ہونے والی رپورٹ میں محکمہ محنت نے بتایا تھا کہ جون کے ماہ میں امریکہ میں روزگار کے223000مواقع پیدا ہوئے اور بیرزگاری کی شرح میں نکتہ کی2دہائی کی شرح کی کمی واقع ہوئی۔ اور یوں اب یہ5۔3کی سطح پر ہے۔2008ء کے بعد اب تک کی یہ بیزوزگاری کی نچلی ترین شرح ہے تاہم عہدیداروں کے مطابق شرح فیصد میں اس لئے زیادہ اضافہ نظر نہیں آیا کیونکہ اسی دوران400000سے زائد افراد نے روزگار تلاش کرنے کی اپنی کوششیں ترک کردیں لہذا ان کا شمار بیروزگاروں میں نہیں ہوتا۔ جمعرات کو امریکی محکمہ محنت کی جانب سے جاری کردہ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روزگار کے مواقع میں اضافہ کاروباری خدمات، صحت عامہ کی دیکھ بھال اور خردہ فروش تجارت کے شعبہ میں آیا۔ معدنیات کے شعبہ میں روزگار کے مواقع میں کمی کا رجحان جاری ہے جس مین پیٹرولیم کی صنعت شامل ہے جو گرتی ہوئی تیل کی قیمتوں کے باعث سخت متاثر ہوئی ہے ۔ محکمہ محنت نے بتایا کہ روزگار کے بغیر امریکیوں کے عدد میں375000کی کمی ہوئی اور یو ں یہ عدد83لاکھ تک پہنچا ۔ اس کے علاوہ65لاکھ افراد کل وقتی روزگار کے متلاشی ہیں لیکن انہیں جز وقتی کام میسر ہے ۔ وائٹ ہاؤس کے عہدیداروں کے مطابق گزشتہ برس کے دوران امریکی معیشت میں29لاکھ روزگار کے مواقع کا اضافہ ہوا جب کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران یہ تعداد ایک کروڑ28لاکھ ہے۔ اوباما نے بھی اس جانب توجہ دلائی کہ قابل برداشت صحت عامہ کی دیکھ بھال کی سہولت نے امریکی معیشت کو کچل نہیں دیا جس کی پیشگوئی ریپبلکن پارٹی کے ارکان نے کی تھی ۔ اوباما نے کہا کہ جو کاروباری مالکان اجرت اور تنخواہوں میں رقم ادا کرتے ہیں اس میں اب تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جب کہ اس کے مقابلہ میں صحت کی دیکھ بھال پر اٹھنے والی لاگت میں کمی واقع ہوئی ہے ۔ ایسا1990ء کی دہائی کے بعد پہلی بار ہوا ہے ۔ اوباما نے کہا کہ انہیں یاد ہے کہ ریپبلکن نمائندے کہا کرتے تھے کہ اوباما کیئر کی وجہ سے روزگار کے مواقع ختم ہوجائیں گے ۔ آزادی صلب ہوگی اور نیم حکیموں کی موج ہوگی تاہم اب فرق یہ آیا ہے کہ امریکہ کے یوم آزادی کے موقع پر خوشیاں منانے والوں میں ایک کروڑ60لاکھ مزید امریکی شامل ہوں گے جنہیں صحت کی نگہداشت کی سہولت میسر ہے ۔ صدرنے کہا کہ ملک مستحکم و سلامت ہے ۔

Obama: More to Do to Boost US Economy

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں