عبدالکلام کی آخری رسومات میں وزیر اعظم مودی کی شرکت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-30

عبدالکلام کی آخری رسومات میں وزیر اعظم مودی کی شرکت

رامیشورم(ٹاملناڈو)
پی ٹی آئی
سابق صدر جمہوریہ اے پی جے عبدالکلام کے جسد خاکی کو آج ان کے آبائی ٹاؤن رامیشورن میں لایا گیا تاکہ لوگوں کی بڑی تعداد ان کا آخری دیدار کرسکے ۔ کلام کا جسد خاکی لانے والے ہیلی کاپٹر نے رامیشورم سے10کلو میٹر دور منڈ پم کے مقام پر تقریبا چار بجے شام خصوصی ہیلی پیاڈ پر لینڈنگ کی ۔ قبل ازیں سابق صدر کی نعش نئی دہلی سے خصوصی طیارہ میں مدورائی لائی گئی تھی ۔ مرکزی وزیر شہری ترقیات ایم وینکیا نائیڈو اور وزیر دفاع منوہر پاریکر طیاروں میں یہاں پہنچے ۔ ترنگے میں لپٹے کلام کے جسد خاکی کو فوجی گاڑی میں ذریعہ سڑک رامیشورم لے جایا گیا ۔ 10کلو میٹر طویل سرخ کے دونوں جانب عوام کی بڑی تعداد سابق صدر کے آخری دیدار کے لئے موجود تھی۔ ہیلی پیاڈ پر ڈاکٹر کلام کے خاندان کے بعض ارکان بھی موجود تھے ۔ ہیلی کاپٹر نے جیسے ہی لینڈنگ کی صورتحا بے قابو ہوگئی لوگوں کی بڑی تعداد نے ہیلی پیاڈ کا رخ کیا لیکن سیکوریٹی ملازمین نے فوری صورتحال پر قابو پالیا۔ سابق صدر کی تدفین مقامی مسجد میں نماز جنازہ کے بعد عمل میں آئے گی۔ صورتحال پر قابو پانے کے لئے رامیشورم میں تقریبا دو ہزار پولیس سیکوریٹی ملازمین تعینات کئے گئے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے سابق صدر جمہوریہ اے پی جے عبدالکلام کے آخری رسومات میں شرکت کرنے کے لئے جمعرات کی صبح11بجے رامیشورم پہنچیں گے ۔ انہوں نے سابق صدر کو خراج پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ایک رتن کو کھودیا ۔ ان کے پاس غربت سے نمٹنے کا طریقہ تعلیم تھا۔ کلام نے دنیا سے کچھ نہیں لیا تاہم انہوں نے دنیا کو بہت کچھ دیا۔ انہوں نے میزائل مین کو ہندوستانی دفاع کا ہیرو قرار دیا۔

PM Modi will participate in the funeral of Abdul Kalam

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں