گرداسپور حملہ - دہشت گردی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا - وزیر داخلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-31

گرداسپور حملہ - دہشت گردی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا - وزیر داخلہ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے گرداسپور حملہ کوپاکستان سے جوڑتے ہوئے آج کہا کہ تینوں دہشت گردوں نے وہیں سے در اندازی کی تھی تاکہ حملہ کرسکیں ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ حکومت سر حد پار سے جاری دہشت گردی کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی ۔ پنجاب میں پیر کے دن ہوئے حملہ پر راجیہ سبھا میں بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی علاقائی سالمیت اور سلامتی کو کمزور کرنے یا ہمارے شہریوں کی حفاظت و سلامتی کے لئے خطرہ بننے ہمارے دشمنوں کی کسی بھی کوشش کو ہمارے سیکوریٹی فورسس موثر اور طاقتور جواب دیں گے۔ اس ضمن میں حکومت کا موقف ہمیشہ فیصلہ کن رہا ہے ۔ سنگھ نے کانگریس ارکان کے شوروغل کے درمیان یہ بیان دیا ۔ نائب صدر نشین پی جے کرین نے کانگریس ارکان کے ہنگامہ کو سخت ناپسند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سیاست نہیں بلکہ دہشت گرد حملہ پر بیان دیا جارہا ہے جو ہماری ملک کی سلامتی سے متعلق ہے ۔ بہر حال کانگریس ارکان ان کی بات ماننے کے لئے آمادہ نہیں تھے اور انہوں نے وزیر اعظم مودی کے خلاف نعرے بازی شروع کردی۔ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ میں ایوان کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ حکومت،ہندوستان سے دہشت گردی کو اکھاڑ پھینکنے کی پابند ہے ۔ وزیر داخلہ نے ایوان کو یہ بھی تیقن دلایا کہ حکومت، سرحد پار سے جاری دہشت گردی کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی ۔ پ نجاب میں حملے کی تفصیلات سے واقف کراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جی پی ایس ڈاٹا کے ابتدائی تجزیہ سے پتہ چلتا ہے کہ دہشت گردوں نے پاکستان سے در اندازی کی تھی اور ضلع گرداسپور میں تاش علاقہ سے یہاں داخل ہوئے تھے۔ جہاں سے دریائے راوی پاکستان میں داخل ہوتی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ یہ بھی شبہ کیاجارہا ہے کہ ان ہی دہشت گردوں نے دینا نگر اور جھکولا ڈی میں ریلوے ٹریک کے قریب پانچ دھماکو اشیا نصب کی ہوں گی ، جنہیں بعد ازاں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکام بنادیا۔ جائے واقعہ سے رات میں دیکھنے کا ایک آلہ بھی دستیاب ہوا ہے ۔

Terrorists who attacked Gurdaspur came from Pakistan: Home Minister Rajnath Singh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں