میمن کی پھانسی پر سپریم کورٹ کا فیصلہ - بی جے پی و کانگریس کا خیر مقدم - سی پی آئی کا احتجاج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-30

میمن کی پھانسی پر سپریم کورٹ کا فیصلہ - بی جے پی و کانگریس کا خیر مقدم - سی پی آئی کا احتجاج

نئی دہلی
ایجنسیاں
سپریم کورٹ کی جانب سے یعقوب میمن کی رحم کی درخواست کو مسترد کئے جانے کے فیصلہ کا بی جے پی اور کانگریس نے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ بالآخر متاثرین کو انصاف ملا۔ بی جے پی کے نیشنل سکریٹری شریکانت شرہا نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔بالآخر1993ممبئی بم حملے کے متاثرین کو انصاف ملا ۔ ملک کی عوام کو عدالت پر اعتماد ہے اور اس فیصلے سے اس میں مزید استحکام پیدا ہوگا۔ کانگریس نے کہا کہ ممبئی متاثرین کو مکمل انصاف اسی وقت ملے گا جب حکومت ٹائیگر میمن کو پاکستان سے لاکر پھانسی دے گی ۔ دوسری جانب سی پی آئی نے سپریم کورٹ کے فیصلہ پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ یعقوب میمن کی رحم کی درخواست کو مسترد کرنا ہندوستانی قانون کے خلاف ہے۔ آنکھ کے بدلے آنکھ اور دانت کے بدلے دانت کا فلسفہ کبھی بھی ہندوستانی مزاج کا نہیں ہوسکتا ۔ وقت آگیا ہے کہ تمام قوانین کی جانچ کرتے ہوئے اس میں تبدیلی لائی جائے اور سزائے موت کو منسوخ کیا جائے ۔ نیشنل سکریٹری ڈی راجے نے کہا کہ ان کی پارٹٰ سزائے موت کی مخالف ہے ۔انہوں نے کہا کہ سابق صدر جمہوریہ عبدالکلام مرحوم بھی سزائے موت کے مخالف تھے ۔ لاء کمشنر چیر مین جسٹس اے پی شاہ نے کہا کہ اس وقت سخت ضرورت ہے کہ سزائے موت کے حکم کی دوبارہ جانچ کی جائے ۔

Supreme Court's decision on the execution of Memon - BJP and Congress welcome - CPI protests

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں