دہلی حکومت کے خلاف مفاد عامہ کی درخواست قبول کرنے سے سپریم کورٹ کا انکار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-14

دہلی حکومت کے خلاف مفاد عامہ کی درخواست قبول کرنے سے سپریم کورٹ کا انکار

نئی دہلی
پی ٹی آئی
سپریم کورٹ نے آج کانگریس قائد اجئے ماکن کی ایک درخواست کو قبول کرنے سے انکار کردیا جس میں دہلی کی عام آدمی پارٹی حکومت پر سرکاری اشتہارات سے متعلق سپریم کورٹ کے قواعدکی خلاف ورزی کا الزام عائد کیاگیا ہے ۔ عدالت نے کہا کہ ماکن کو دیگر موثر تدابیر دستیاب ہیں ۔ جسٹس رنجن گوگوئی اور جسٹساین وی رمنا پرمشتمل بنچ نے کہا کہ یہ درخواست اس لئے قبول نہیں کی جارہی ہے کیوں کہ درخواست گزار کے پاس دیگر موثر تدابیر دستیاب ہیں۔ سینئر وکیل وکاس سنگھ ، ماکن کی طرف سے عدالت میں پیش ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت نے رہنمایانہ خطوط کی خلاف ورزی کی ہے، سرکاری اشتہارات کے لئے مختص بجٹ کو بھی تقریبا30کروڑ روپے سے بڑھا کر 500کروڑ روپے کردیا گیا ہے تاہم بنچ نے کہا کہ وہ اس کے قواعد کی خلاف ورزی کے الزامات پر مبنی علیحدہ درخواستیں قبول نہیں کرسکتا۔

SC refuses to entertain Congress leader plea against AAP

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں