عینی فوجی اڈہ کا حصول وزیر اعظم مودی کے ایجنڈے میں شامل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-13

عینی فوجی اڈہ کا حصول وزیر اعظم مودی کے ایجنڈے میں شامل

نئی دہلی
یو این آئی
وزیر اعظم نریندر مودی اپنے5قومی وسط ایشیائی دورہ کے آخری حصہ کے طور پر تاجکستان میں توقع کی جارہی ہے کہ دفاعی اعتبار سے اہم عینی فضائی اڈے کو ہندوستان کے کنٹرول میں لینے کے مسئلہ پر تاجک کی قیادت سے تبادلہ خیال کریں گے۔ مودی آج کرغرزستان میں ہیں جہاں سے وہ دوشامبے کے لئے پرواز کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق توقع ہے کہ مودی تاجک صدر رحمن اوف کے ساتھ دفاعی بات چیت کے موقع پر عینی فضائی اڈے کوگتہ پر دینے کی تاجک حکومت سے خواہش کریں گے ۔ وزارت خارجہ نے تاجکستان میں توقف کے دوران وزیر اعظم کے عینی فضائی اڈے کو مختصر دورہ کا امکان مسترد نہیں کیا ہے ۔ وزارتکے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اس دورہ کو قطعیت دی جارہی ہے ۔ دفاعتی اعتبار سے اہم ترین محل وقوع رکھنے والے عینی فضائی اڈے کے ہندوستان میں10سال قبل حاصل کرتے ہوئے تزئین نوکا کام کیا تھا لیکن روس کی شدید مخالفت کے سبب وہ یہاں کارکردگی کا آغاز نہیں کرسکا ۔ یہ فضائی اڈہ پاک مقبوضہ کشمیر سے صرف13کلو میٹر دوری پر واقع ہے جبکہ یہاں سے نصف گھنٹہ کی پرواز تاجک۔ چین سرحد پر پہنچا دے گی ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ تاجکستان کی تقریبا1400کلو میٹر سرحد یں افغانستان سے ملتی ہیں جہاں2014کے بعد بدلے ہوئے ماحول میں ہندوستان کو شدید جوکھم کا سامنا ہے۔ عینی فضائی اڈہ ہندوستان کے لئے پہلا اور واحد بیرونی ملک فوجی اڈہ بننے جارہا تھا لیکن روسی مخالفت کے سبب ایسا نہ ہوسکا۔ اس کے بعد سے ہی فوجی اڈہ جنگی طیاروں کے لئے قابل استعمال نہیں رہا ۔ ہندوستان اگر تاجکستان میں اپنی فوجی موجودگی کو یقینی بنانا چاہتا ہے تو یہ فضائی ادہ اس کے لئے کافی اہم ہے ۔ ہندوستان نے اس کی تزئین نو پر70ملین ڈالر خرچ کئے تھے اور اس کے رن وے میں3200میٹر کی توسیع عمل میں لائی تھی ۔ اس کے علاوہ جدید ترین دفاعی آلات یہاں نصب کئے گئے ۔ روس نے یہاں جنگی طیارہ تعینات کرنے ہندوستان کے اقدام کی شروع سے ہی مخالفت کی کیونکہ ماسکو نہیں چاہتا کہ اس کے فطری دوست کے بشمول کوئی بھی بیرونی طاقت یہاں اپنے قدم نہ جمائے ۔ ہندوستان نے تاجکستان کے ایک اور فضائی اڈے فرقور میں ایک فیلڈ ہاسپٹل قائم کیا تھا۔

PM Modi to ask Tajikistan for lease of military airfield Ayni

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں