ملائم سنگھ پر الزام لگانے والے آئی پی ایس عہدیدار کے خلاف مقدمہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-13

ملائم سنگھ پر الزام لگانے والے آئی پی ایس عہدیدار کے خلاف مقدمہ

لکھنو
یو این آئی
لکھنو پولیس نے سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو پر الزام لگانے والے پولیس عہدیدار امیتابھ ٹھاکر آئی پی ایس کے خلاف عصمت ریزی کا ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ انسپکٹر جنرل رتبہ کے عہدیدار ٹھاکر نے کل حضرت گنج پولیس اسٹیشن میں ایس پی سربراہ کے خلاف شکایت درج کرواتے ہوئے الزام لگایا تھا ۔ کہ انہوں نے اپنا رویہ تبدیل نہ کرنے پر ٹھاکر کو سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے ۔ اس کے بعد رات دیر گئے پولیس نے گومتی نگر پولیس اسٹیشن میں ٹھاکر کے خلاف ایف آئی آر درج کی۔ غازی آباد کی رہنے والی ایک خاتون نے ٹھاکر کے خلاف گزشتہ سال دسمبر میں شکایت درج کروائی تھی لیکن ٹھاکر اور ان کی اہلیہ نتن کے خلاف کل رات ایف آئی آر درج کی گئی ۔ شکایت کنندہ اور اس کے شوہر نے گزشتہ سال گومتی نگر پولیس سے رجوع ہوتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ ٹھاکر نے اپنی اہلیہ نتن کی مدد سے اس کی عصمت ریزی کی تھی جب وہ ملازمت کے لئے انٹریو دینے ان کے گھر گئی تھی ۔ یہ خاتون ریاستی خواتین کمیشن سے بھی رجوع ہوئی تھی لیکن نتن نے یہ الزام مسترد کردیا۔ اس وقت پولیس نے ایف آئی آر درج نہیں کی تھی۔

IPS officer who filed complaint against Mulayam booked for rape

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں