حیدرآباد کی گنگا جمنی تہذیب کو مزید فروغ دینے کا عزم - وزیر اعلیٰ تلنگانہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-13

حیدرآباد کی گنگا جمنی تہذیب کو مزید فروغ دینے کا عزم - وزیر اعلیٰ تلنگانہ

حیدرآباد
منصف نیوز بیورو
چیف منسٹر تلنگانہ ریاست کے چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ وہ تلنگانہ میں گنگا جمنی تہذیب کو فروغ دیں گے۔ سابق متحدہ آندھرا پردیش کے حکمرانوں نے یہاں گنگا جمنی تہذیب کو ختم کرنے کی کوشش کی تھی لیکن وہ ناکام رہے ۔ کے چندر شیکھر راؤ آج تلنگانہ حکومت کی جانب سے نظام کالج میں منعقدہ دعوت افطار کے شرکاء کو مخاطب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا کرم اور ان کی عنایت کے باعث ملک میں29ویں ریاست تلنگانہ قائم ہوگئی ہے ۔ وہ بلا لحاظ تہذیب و ملت تلنگانہ کے عوام کے تمام مسائل حل کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مہاتما گاندھی جنہوں نے1927کو ویویک وردھنی کالج میں ایک جلسہ عام کو مخاطب کر کے یہاں کے حکمراں حضور نظام حیدرآباد اور یہاں کے عوام کی ستائش کی تھی ۔ اس طرح انہوں نے تلنگانہ کے شہر حیدرآباد کی گنگا جمنی تہذیب سے شمالی ہندوستانی کے باشندوں کو سبق حاصل کرنے کی ہدایت دی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں گنگا جمنی تہذیب کا احیاء کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کی حکومت نے شہر حیدرآباد میں اسی سال موسم گرما میں برقی کی کٹوتی نہیں کی تھی ۔ شہر کے باشندوں کو آئندہ بھی وہ24گھنٹے برقی کی سربراہی، پینے کے پانی کی سربراہ کرنے کے اقدامات کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تلنگانہ ریاست کو سر سبز و شاداب بنانے اور کسانوں کو کاشت کے لئے پانی فراہم کرنے کے لئے کئی آبپاشی پراجکٹس تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔ پڑوسی ریاست کے حکمراں ان آبپاشی پراجکٹس کے تعمیری کام میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کی ہے، وہ ان کے منصوبوں کو ناکام بنائیں گے ۔ اس طرح وہ جلد آبپاشی پراجکٹس تعمیر کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ تلنگانہ کے فرزند ہیں ۔ مسلمان بھائیوں کو اس حکومت کو خوش ، اسلوبی سے چلانے کے لئے ان کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے ۔ کے کیشوراؤ، رکن پارلیمنٹ وشویشور ریڈی قونصل جنرل اسلامی جمہوری ایران حسن نوریان ، مولانا قبول پاشاہ شطاری صدر جماعت اسلامی ہند تلنگانہ کمیٹی حامد محمد خان، اعزازی سکریٹری سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی ظفر جاوید، ٹی آر ایس کے قائدین سابق کارپوریٹر مجلس بچاؤ تحریل امجد اللہ خان خالد، شہر کے معززین علمائ، مشائخین ، سیاسی قائدین ، دیگر کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ قبل ازیں چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے انیس الغربا نامپلی کے یتیم بچوں سے ملاقات کی ۔انہوں نے دعوت افطار کے شرکاء سے فردا فردا ملاقات کی۔ ڈائرکٹر جنرل اے سی بی اے کے خان نے دعوت افطار کے انتظامات کئے تھے۔

KCR Plays The Perfect Host at Dawat-e-Iftar, Promises More

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں