آر ایس ایس کی ایک اور تنظیم سوادیش جاگرن منچ اراضی بل کی مخالف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-01

آر ایس ایس کی ایک اور تنظیم سوادیش جاگرن منچ اراضی بل کی مخالف

نئی دہلی
پی ٹی آئی
آر ایس ایس سے ملحقہ ایک اور تنظیم نے مرکزی حکومت کی تحویل اراضی بل کی مذمت کی ہے۔ آر ایس ایس کی ایک شعور بیداری تنظیم، سوادیش جاگرن منچ( ایس جے ایم) نے آج تحویل اراضی بل کی مذمت کرتے ہوئے این ڈی اے حکومت پر یہ کہتے ہوئے تنقید کی اس بل میں کئی ایک قابل نفرت اور ناقابل قبول دفعات شامل ہیں ۔ متنازعہ اراضی بل کی تنقیح کرنے والی پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی کے روبرو نمائندگی کے لئے پیش ہوتے ہوئے ایس جے ایم کے وفد نے اپنے قومی کنوینر اشوی مہاجن نے بل میں شامل کئی شقیں سماجی اور اس کے سماجی اثرات پر تنقید کی ۔ آر ایس ایس کی شاخ، سوادیش جاگرن منچ کے چار رکنی وفد نے کہا کہ تحویل اراضی بل میں کسانوں کی مرضی وموقف پر کسی قسم کا تیقن نہیں دیا گیا ہے ۔ اراضی حاصل کرنے سے قبل مالک زمین کو مناسب معاوضہ کی ادائیگی سماج اور ماحولیات پر اس کا اثر پر بھی فیصلہ کیاجانا چاہئے ۔ ذرائع کے بموجب ایس جے ایم ے کہا کہ سال2013کے اراضی قانون کو تبدیل کرتے ہوئے این ڈی اے حکومت کی جانب سے آرڈیننس غیر ضروری عجلت میں جاری کیا گیا ہے ۔ اور اس بل میں کئی قابل نفرت اور ناقابل قبول دفعات شامل ہیں ۔ ایس جے ایم نے آر ایس ایس کی دیگر ملحقہ تنظیموں جیسے بھارتیہ کسان سنگھ ، بھارتیہ مزدور سنگھ ، اور اکھل بھارتیہ ونواسی کلیان آشرم کے ساتھ مل کر اس بل کی مخالفت کررہی ہے جو قبل ازیں اس بل کی شدید مخالفت کرچکے ہیں ۔

One more RSS affiliate NDA's Land Bill

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں