گوگل میپس پر مزید 12 ہندوستانی شہروں میں ٹریفک اپڈیٹس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-01

گوگل میپس پر مزید 12 ہندوستانی شہروں میں ٹریفک اپڈیٹس

نئی دہلی
آئی اے این ایس
عوام آج سے گوگل میاپس پر12نئے شہروں کے بارے میں ٹریفک سے متعلق معلومات حاصل کریں گے جن میں کولکتہ، ترواننتام پورم اور بھوپال شامل ہیں ۔ کمپنی کے ایک بیان میں یہ بات بتائی گئی ۔ دیگر شہروں میں کوئمتبور، لکھنو، سورت ، اندور ، لدھیانہ،و شاکھا پٹنم ، ناگپور، کوچی اور مدورائی شامل ہیں۔ کمپنی کے بیان میں مزید کہا گیا کہ گوگل میاپس کے اس تازہ اپ ڈیٹ سے ہندوستان کی تمام قومی شاہراہوں اور اکسپریس ویز ٹریفک کے بارے میں معلومات دستیاب ہوجائیں گی ۔ گوگل کے ڈائرکٹر پروگرام مینجمنٹ سورین روہیلا نے بتایا کہ ہم گوگل میاپس کو ہندوستانیوں کے لئے مزید جامع اور روز مرہ کے استعمال کا آلہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ ہمیں امید ہے کہ12نئے شہرو ں اور تمام قومی شاہراہوں پر ٹریفک کے بارے میں حقیقی معلومات کی دستیابی سے ملک بھر کے ڈرائیوروں کو بلا تاخیر بہترین راستوں کے انتخاب میں مدد ملے گی ۔ ٹریفک کے بارے میں معلومات گوگل میاپس کے موبائل اور ڈیسک ٹاپ دونوں ورژن پر دستیاب ہیں۔ ان سے کسی بھی شخص کو34شہروں میں ٹریفک کے حالات کے بارے میں معلومات حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے ۔

Google Maps Real-Time Traffic Information Comes to 12 More Indian Cities

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں