تلنگانہ کے دو اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے - کوئی جانی نقصان نہیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-12

تلنگانہ کے دو اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے - کوئی جانی نقصان نہیں

حیدرآباد
یو این آئی
تلنگانہ کے عادل آباد اور کریم نگر اضلاع میں کئی مقامات پر آج زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے ، تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی فوری اطلاع نہیں۔اطلاعات کے مطابق عادل آباد ضلع کے قبائلی ایریا ہیڈ کوارٹر ٹاؤن اونٹوراور لکارم، سنتوش نگر اورقدیم اونٹور اور سیواداس نگر میں تقریبا11بجے تین سیکنڈ تک زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے عوام میں سراسیمگی پیدا ہوگئی ہے اور وہ اپنے گھروں اور دفاترسے باہر نکل پڑے ۔ کریم نگر ضلع میں رائکال منڈل اور راما جی پیٹا، ودیلی نگر، کاتیکا پور، چنتا پور اور بورلا پلی مواضعات میں بھی ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے اور عوام اپنے گھروں سے باہر نکل گئے ۔

Mild tremors felt in two districts of Telangana, no casualties

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں