آندھرا وزیر اعلیٰ چندرا بابو کی گرفتاری میں تاخیر پر جگن موہن کا اظہار تعجب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-04

آندھرا وزیر اعلیٰ چندرا بابو کی گرفتاری میں تاخیر پر جگن موہن کا اظہار تعجب

کاکی ناڈا
یو این آئی
صدر وائی ایس آر کانگریس پارٹی اور آندھرا پردیش اسمبلی کے اپوزیشن وائی ایس جگن موہن ریڈی نے کہا ہے کہ ریاست تلنگانہ میں ارکان اسمبلی کی خریدو فروخت اور ان اقدامات میں رنگے ہاتھوں پکڑے جانے کے بعد چندرا بابو نائیڈو کو چیف منسٹر کے عہدہ پر برقرار رہنے کا کوئی اخلاقی حق نہیں ہے ۔ یہاں ضلع مغربی گوداوری کے اپنے دورہ کے موقع پر پارٹی کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں ایسی کوئی مثال نہیں ہے کہ جہاں ایک چیف منسٹر ارکان اسمبلی کو پانچ کروڑ تا دس کروڑ روپے کی لالچ دینے کے رشوت کے کیس میں ملوث رہے ہوں ۔ جگن نے کہا کہ آڈیو بات چیت میں چندرا بابو نائیڈو کے ملوث ہونے کا واضح ثبوت موجود ہے اس کے باوجود بھی انہوں نے نوٹ برائے ووٹ اسکام میں چیف منسٹر آندھرا پردیش کی گرفتاری میں تاخیر پر اظہار تعجب کیا۔ انہوں نے کہا کہ چندرا بوبا نائیدو اپنی گرفتاری کو ٹالنے اور خامیوں کی پردہ پوشی کے لئے ہی سیکشن8کا مسئلہ اٹھا رہے ہیں ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر اپنی سہولت کے لحاظ سے دوہرا معیار اختیار کررہے ہیں۔ انہوں نے چندرا بابو نائیڈو سے مطالبہ کیا کہ وہ نوٹ برائے ووٹ اسکام میں ملوث ہونے کی اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مستعفیٰ ہوجائیں ۔

Naidu has no moral right to be CM: YS Jagan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں