آندھرا پردیش اور تلنگانہ دونوں ریاستیں ہم آہنگی کے ساتھ رہیں - صدر جمہوریہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-04

آندھرا پردیش اور تلنگانہ دونوں ریاستیں ہم آہنگی کے ساتھ رہیں - صدر جمہوریہ

حیدرآباد
پی ٹی آئی
آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے درمیان مختلف امور پر کشیدگی کے پس منظر میں صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے آج مشورہ دیا کہ دونوں ریاستوں کو امن و ہم آہنگی اور خوشگوار پڑوسانہ تعلقات کے ساتھ مل جل کر رہنا چاہئے ۔ اسبات کو اجاگر کرتے ہوئے کہ حیدرآباد پورے ملک میں ایک اہم خطہ ہے جس نے انفارمیشن ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں تیز رفتار ترقی کی ہے اور جس کے فوائد ملک کے دیگر علاقوں میں بھی پہنچے ہیں ، انہوں نے کہا کہ یہ اہم ہے کہ دونوں ریاستیں مل جل کر رہیں اور قوم کی ترقی میں تعاون کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے دوستوں کا انتخاب کرسکتے ہیں لیکن پڑوسیوں کا نہیں ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس کا فیصلہ پڑوسیوں کو کرنا ہے کہ انہیں مل جل کر رہنا ہے یا نہیں ۔ صدر جمہوریہ یہاں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے دونوں ریاستوں کو مل جل کرامن و امان سے رہنے کی ضرورت ظاہر کرنے کے لئے دس احکام میں سے ایک حکم “اپنے پڑوسیوں سے محبت کرو” کا بھی حوالہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم آہنگی سے رہیں کیونکہ ہم ہندوستانی ہیں ، صدر جمہوریہ اپنے رسمی جنوبی ہند دورہ پر ان دنوں حیدرآباد میں مقیم ہیں ۔

Live in Peace and Harmony: President Pranab Mukherjee Tells Andhra Pradesh and Telangana

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں