پی ٹی آئی
آر ایس ایس نے اپنی محاذی تنظیم کی جانب سے جارحانہ مووقف پر تنقیدوں کے درمیان پورے ملک سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کے لئے پہلی مرتبہ افطارکا اہتمام کیا ہے جس میں مسلم ممالک کی سفارت کار نے بھی شرکت کی ۔ آر ایس ایس کے ایک سینئر عہدیدار اور ہندو توا تنظیم کی مسلم شاخ مسلم راشٹریہ منچ کے سرپرست اعلیٰ اندریش کمار نے اس موقع پر کہا کہ ایک مذہب کے افراد کو دوسرے مذاہب کا احترام کرنا چاہئے اور ان پر تنقید نہیں کرنی چاہئے ۔ پارلیمنٹ کے احاطہ میں واقع عمارت میں منعقدہ تقریب میں اندریش کمار نے کہا کہ مختلف مذاہب کے ماننے والوں کو دوسرے عقائد کا احترام کرنا چاہئے اور انتہا پسند نہیں بننا چاہئے ۔ انہوں نے مسلمانوں کی مقدس کتاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہ اکہ باہمی امن اور خیر سگالی خدا کا پیغام ہے ۔
RSS organises iftar party for the first time
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں