تلنگانہ اسمارٹ سٹی تجاویز کی تیاری اور نفاذ - اعلیٰ اختیاری انتظامی کمیٹی کی تشکیل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-05

تلنگانہ اسمارٹ سٹی تجاویز کی تیاری اور نفاذ - اعلیٰ اختیاری انتظامی کمیٹی کی تشکیل

حیدرآباد
منصف نیوز بیورو
تلنگانہ حکومت نے آج اسمارٹ سٹی تجاویز اور نفاذ کی تیاری کے لئے چیف سکریٹری کی قیادت میں ایک اعلیٰ اختیاری انتظامی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ چیف سکریٹری ڈاکٹر راجیو شرما کے مطابق مرکزی حکومت، وزارت شہری ترقیات نے حال ہی میں25جون کو اہم ترین پروگرام اسمارٹ شہر مشن کا آغاز کیا تھا جس کا مقصد گنجان علاقوں پر توجہ مرکوز کر کے بنیادی انفراسٹرکچر جیسے صفائی ، قابل برداشت ماحول اور اسمارٹ حل کے نفاذ کو ترقی دے کع عوام کا معیار زندگی بہتر بنانا ہے ۔ اسمارٹ شہروں کا انتخاب مسابقی عمل کے دو مراحل پر مبنی ہے ۔ پہلے مرحلے میں ہر ریاست سے رہنمایانہ خطوط کے مطابق ممکنہ اسمارٹ شہروں کی حتمی فہرست 31جولائی تک دینے کی توقع ہے جب کہ دوسر ے مرحلے میں حتمی منتخبہ شہروں کو اپنے اسمارٹ شہروں کے لئے ترقی کے ماڈل اور وسائل کو برائے کار لارنے کے منصوبہ سے متعلق اپنی تجاویز پیش کرنی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی ہدایات کے مطابق اعلیٰ اختیار انتظامی کمیٹی تشکیل دے گئی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کے ممبر سکریٹری کے بطور کام کرنے کے لئے اسٹیٹ مشن ڈائرکٹرہوگا۔ کمیٹی کے دیگر ارکان میں فینانس، پلاننگ ،بلدی انتظامیہ اور شہری ترقیات کے پرنسپل سکریٹریز، بلدی انتظامیہ کے کمشنراور ڈائرکٹر شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ ٹاؤن اور کنٹری پلاننگ کے ڈائرکٹر ، مرکزی حکومت کے محکمہ شہری ترقیات سے ایک رکن ، محکمہ صحت عامہ کے چیف انجینئر بھی اس کمیٹی کا حصہ ہوں گے ۔ حکومت نے بلدی انتظامیہ کے کمشنر اور ڈائرکٹر کو بھی بطور ریاستی مشن ڈائرکٹر نامزد کیا ہے۔ چنندہ شہری مقامی اداروں کے میئرس اور میونسپل کمشنرس اور خصوصی مقصد کی گاڑیوں کے چیف ایگزیکٹیو عہدیداروں کو اسمارٹ شہروں کے انتخاب کے بعد نامزد کیا جائے گا ۔ اعلیٰ اختیاری کمیٹی اس مشن کی رہنمائی کرے گی اور اسمارٹ شہروں کی ترقی سے متعلق خیالات کے تبادلہ کے لئے ریاستی سطح کا پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔
دریں اثنا ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کے اعلان کے مطابق ماہ رمضان کے دوران مختلف فلاحی اسکیمات کو روبہ عمل لانے محکمہ فینانس نے26کروڑ روپے جاری کئے ہیں۔12کروڑ روپے ریاست بھر کی پانچ ہزار مساجد کے ائمہ اور موذنین کی تنخواہوں ،10کروڑ روپے غریب اور مستحق خاندانوں میں500روپے مالیتی کپڑوں کی تقسیم ، اور چار کروڑ روپے دعوت افطار جس کا اہتمام نظام کالج گراؤنڈ پر8جولائی کو کیا جارہاہے ، کے علاوہ دونوں شہروں کے24اسمبلی حلقوں کی 100مساجد اور ریاست کے باقی ہر حلقہ اسمبلی کی ایک مسجد میں دعوت افطار کی مدمیں جاری کئے گئے ہیں۔ محکمہ فینانس کے سکریٹری این شواشنکر نے یہ جانکاری دی ۔

Chief Secy to Head Panel on Smart Cities

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں