ہند امریکہ تعلقات میں مزید بہتری کی توقع - مودی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-05

ہند امریکہ تعلقات میں مزید بہتری کی توقع - مودی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج امریکہ کے239ویں یوم آزادی پر اسے مبارکباد دی اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ باہمی تعلقات میں نئی گرمجوشی کے سبب آنے والے دنوں میں باہمی تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔ انہوں نے ٹوئٹر پر کہا ہند۔ امریکہ کے تعلقات دیرینہ اور مشترکہ اقدار پر مبنی ہین۔ یہ دونوں پرجوش جمہوری ملک ہیں اور اپنے جمہوری ڈھانچہ پر فخر کرتے ہیں ۔ ہند۔ امریکہ تعلقات میں نئی توانائی پر میں بے حد خوش ہوں اور بااعتماد ہوں ۔ ہمارے اقتصادی تعلقات بہت مضبوط ہیں اور ثقافتی تعلقات پرجوش ہیں ۔ گزشتہ سال میں نے امریکہ کا دورہ کیا اور جاریہ سال جنوری میں صدر بارک اوباما ہندوستان آئے ۔ وہ بحیثیت مہمان خصوصی ہمارے یوم جمہوریہ تقریب میں شرکت کرنے والے پہلے امریکی صدر ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں دوروں کے دوران کافی اہم بات چیت ہوئی اور ہند۔ امریکہ تعلقات مضبوط ہوئے۔ انہوں نے کہا مضبوط ہند۔ امریکہ تعلقات سے دونوں ملکوں خے عوام اور دنیا کو فائدہ پہنچے گا ۔ مجھے امید ہے کہ آنے والے دنوں میں ہمارے تعلقات مزید بہتر ہوں گے ۔ واضح رہے کہ امریکہ میں4جولائی کو یوم آزادی منایاجاتا ہے ۔

Confident about renewed energy in India US ties: Modi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں