ممتا بنرجی حکومت دو لاکھ افراد کو روزگار فراہم کرے گی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-01

ممتا بنرجی حکومت دو لاکھ افراد کو روزگار فراہم کرے گی

کولکتہ
یو این آئی
مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی نے ریاست میں بے روزگاری کم کرنے کے لئے مختلف سرکاری محکموں میں دو لاکھ ملازمت کے مواقع پیدا کرنے کا آج اعلان کیا ۔ نوائن میں وزرا کے ساتھ کابینہ میٹنگ کی صدارت کرنے کے بعد محترمہ بنرجی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ70ہزار اساتذہ اور مختلف سرکاری محکموں میں گروپ سی اور ڈی کے60ہزار عہدوں پر بھرتی کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ شہری رضا کاروں کی تنخواہ2800سے بڑھا کر5500روپے فی ماہ کردی گئی ہے ۔ محترمہ بنرجی نے کہا کہ اہل شہری رضا کاروں کو ہوم گارڈ میں شامل کیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے اس برس مختلف شعبوں میں23لاکھ افراد کو روزگار فراہم کرنے کا ہدف رکھا ہے ۔

West Bengal to fill up 2 lakh vacancies in government departments before 2016 assembly polls

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں