مہاراشٹرا کے وزیر تعلیم پر اسکام کا الزام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-01

مہاراشٹرا کے وزیر تعلیم پر اسکام کا الزام

ممبئی
پی ٹی آئی
مہاراشٹرا میں بی جے پی کی زیر قیادت حکومت ایک اور تنازعہ میں پھنس گئی ہے ۔ وزیر تعلیم ونود تاؤڑے کو ٹنڈرس طلب کئے بغیر 191کروڑ روپے کے کنٹراکٹ حوالہ کرنے کے سلسلہ میں بے قاعدگیوں کے الزامات کا سامان ہے ۔ تاوڑے نے ان الزامات سے انکار کیا ہے۔ مہاراشٹرا کے وزیر تعلیم کے خلاف یہ الزامات ایسے وقت آئے ہیں جب اسی نوعیت کے الزامات ریاست کی وزیر بہبود خواتین و اطفال پنکجہ منڈے پر لگائے جاچکے ہیں محکمہ فینانس نے محکمہ اسکولی تعلیم کی جانب سے دئیے گئے کنٹراکٹ سے متعلق بے قاعدگیوں کی تحقیقات کی خواہش کی ہے ۔ یہ کنٹراکٹ ریاست بھر کے ضلع پریشد اسکولوں میں ای ٹنڈرس طلب کئے بغیر آگ بجھانے والے آلات خریدنے سے متعلق ہے۔ تاؤڑے نے اس کنٹراکٹ کو منظوری دی ہے تاہم محکمہ فینانس نے اس پر اعتراض کیا جس کے بعد اس پر روک لگا دی گئی ۔ تاوڑے دیویندر فڈ نویس کابینہ کے ایک سینئر رکن ہیں تاہم انہوں نے اپنی ساتھی پنکجہ منڈے کی طرح ان الزامات سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ گتہ داروں کو ایک بھی روپیہ ادا نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ فینانس کی جانب سے اعتراض کئے جانے کے فوری بعد ہم نے فوری آرڈر روک دیا۔11فروری کو محکمہ نے ایک سرکاری مکتوب جاری کرتے ہوئے ایجوکیشن ڈائرکٹر کے دفتر کو62105آگ بجھانے والے آلات ضلع پریشد اسکولوں کو سبراہ کرنے کے لئے خریدی کا اختیار دیا تھا ۔ ہر ایک آلہ کی قیمت8321روپے ہے اور ہر اسکول کو ایسے تین آلات سربراہ کئے جانے والے تھے ۔ اسی دوران دیویندر فڈ نویس کی حکومت میں بی جے پی کے اعلیٰ وزرا نے فوری تاوڑے کا دفاع شروع کردیا ہے اور کہا ہے کہ191کروڑ روپے کے مبینہ اسکام میں ان کا کوئی رول نہیں ہے ۔ آج دوپہر عجلت میں طلب کردہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر فینانس سدھیر منگتیوار اور کوآپریٹیو وزیر چندرا کانت پاٹل نے کہا کہ اپوزیشن رائی کا پہاڑ بنانے کی کوشش کررہی ہے ۔ تاوڑے نے صحافیوں کوبتایا کہ وہ اسکولوں میں آگ سے نمٹنے والے آلات فراہم کرنے سپریم کورٹ کے احکامات کی پابندی کررہے تھے۔

Fadnavis Government Hit by Second Scam Allegation, This Time Over Minister Vinod Tawde

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں