ہند امریکہ دفاعی معاہدہ کو عوام میں پیش کرنے یچوری کا مطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-06

ہند امریکہ دفاعی معاہدہ کو عوام میں پیش کرنے یچوری کا مطالبہ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ( سی پی آئی ایم) نے آج مطالبہ کیا کہ ہندوستان اور امریکہ کے مابین گزشتہ ماہ ہوئے 10سالہ دفاعی معاہدہ کی مشمولات کو عوام میں پیش کیاجائے ۔ پارٹی کے جنرل سیکریٹری سیتا رام یچوری نے وزیر دفاع منوہر پاریکر کو روانہ کردہ مکتوب میں کہا کہ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان آخری مرتبہ سال2005ء میں معاہدہ ہوا تھا ، جسے کے چند دن بعد ہی اسے عوام کے روبرو پیش کیا گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر دفاع پاریکر اور امریکی حکومت کے درمیان 3جون دستخط کردہ دفاعی معاہدہ کی تفصیلات کو ابھی تک عوام میں پیش نہیں کیا گیا ہے تاہم اس کی رپورٹس ذرائع ابلاغ میں شائع ہورہی ہیں ۔ یچوری نے مکتوب میں لکھا کہ چونکہ ا س معاہدہ کا تعلق دفاع اور سیکوریٹی سے ہے ، اس لئے میری استدعا ہے کہ معاہدہ کے متن کو عوام کی اطلاع کے لئے پیش کیاجائے ۔ پاریکر اور دورہ کنندہ امریکی وزیر دفاع اشٹون کارٹر کے درمیان3جون کو10سالہ نئی دفاعی حکمت عملی پر مبنی معاہدہ طے پایا تھا جس کے ذریعہ دفاعی آلات اور ٹکنالوجی کو بشمول جیٹ انجن، ایر کرافٹ ، کیرئیر کی ڈیزائننگ اور تیاری مشترکہ طور پر ترقی دینا اور پیداوار کرنا شامل ہے ۔ معاہدہ کے فریقین نے وپراجکٹس پر بھی معاہدہ کیا ہے جس میں اعلیٰ ٹکنالوجی کے حامل گشتی برقی وسائل اور کیمیائی و حیاتیاتی جنگ سے متعلق معاہدہ شامل ہے ۔

Make contents of Indo-US defence pact public: Yechury

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں