مانسون اجلاس میں جی ایس ٹی اور اراضی بل کی منظوری کی اپیل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-06

مانسون اجلاس میں جی ایس ٹی اور اراضی بل کی منظوری کی اپیل

نئی دہلی
پی ٹی آئی
پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے ہنگامی ہونے کے توقع کے درمیان وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج جی ایس ٹی اور تحویل اراضی بل کی منظوری پر زور دیا اور کہا کہ یہ بل روزگار کی پیداوار اور غریبی کو ہٹانے کے لئے ناگزیر ہے ۔ ارون جیٹلی نے اپنے فیس بک پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں سرمایہ کاری کا پہیہ سست رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے اور مسدود کردہ پراجکٹ کے باعث اس کی رفتار دھیمی ہوگئی ہے ۔ جی ایس ٹی بل کی منظوری اور تحویل اراضی قانون میں اصلاحات کے باعث ملک میں سرمایہ کاری کو تیز رفتار کیاجاسکتا ہے ۔ جیٹلی نے جی ایس ٹی اور تحویل اراضی بل ترمیمی بل کی منظوری کی اپیل ایک ایسے وقت کی ہے جب کہ پارلیمنٹ میں للت مودی تنازعہ جس میں بی جے پی کے دو سینئر قائدین ملوث ہیں حکومت پر حملہ کا باعث بن سکتا ہے ۔ پارلیمنٹ کا مانسون سشن کا21جولائی سے آغاز عمل میں آئے گا ۔ کانگریس کی جانب سے وزیر خارجہ سشما سوراج اور چیف منسٹر راجستھان وسندھرا راجے سندھیا کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا جارہا ہے ۔ تقریبا چار ہفتہ تک چلنے والے اس اجلاس کا طوفانی ہونے کا اندیشہ ہے جو پروگرام کے مطابق13اگست کو ختم ہوگا ۔ جب کہ گڈس اینڈ سرویس ٹیکس بل کو راجیہ سبھا کی سلیکٹ کمیٹی کی جانب سے تنقیح کی گئی ہے اور تحویل اراضی بل پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی کے زیر بحث ہے۔ دونوں کمیٹیاں توقع ہے کہ اپنی رپورٹ پارلیمنٹ کے اجلاس کے شروعات میں ہی پیش کردیں گے ۔ سماجی، معاشی و ذات پات پر مبنی مردم شماری میں دیہی علاقوں میں پریشان کن صورتحال دکھائی دینے پر اپنے خیالات پیش کرتے ہوئے وزیر فینانس جیٹلی نے کہا کہ این ڈی اے حکومت8تا10فیصد شرح ترقی کو حاصل کرنے کے لئے ماحول سازگار بنانے کی کوشش کررہی ہے ، اس کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ حکومت لازمی خانگی سرمایہ کاری کے لئے جی ایس ٹی کے ذریعہ مشترکہ مارکٹ قائم کرنے، تحویل اراضی قانون میں اصلاحات لانے، تجارت کو آسان کرنے اور مسدودہ کردہ پراجکٹ کی رکاوٹوں کو دور کرنے کے اقدامات کررہی ہے۔ اس کے ذریعہ سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے غریبی کے خاتمہ کے لئے8تا10فیصد معاشی ترقی لازمی ہے ۔

GST Bill, land reforms will accelerate fiscal revival: Arun Jaitley

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں