اترپردیش کے اضلاع میں اسکول قائم کرنے اے ایم یو کا فیصلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-01

اترپردیش کے اضلاع میں اسکول قائم کرنے اے ایم یو کا فیصلہ

علی گڑھ
یو این آئی
علی گڑھ مسلم یونیورٹی نے اتر پردیش کے60اضلاع میں اسکولس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ خاص طور پر اقلیتوں کو معیاری تعلیم دی جاسکے ۔ یہ اولوالعزم منصوبہ مختلف مراحل میں روبہ عمل لایاجائے گا۔ پہلا اسکول مظفر نگر کے فسادات سے متاثر موضع جوالہ میں قائم کیاجائے گا ۔ یہ اسکول سر سید احمد خان سے موسوم کیاجائے گا اور 2017میں ان کے200ویں یوم پیدائش کے موقع پر اس کا افتتاح عمل میں آئے گا۔ اس مرحلہ میں چوتھی جماعت تک کلاسیں قائم کی جائیں گی جن پر ایک کروڑ روپے کے مصارف ہوں گے ۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی آئندہ20تا25سال کے دوران تمام60اضلاع میں ایک ایک اسکول قائم کرنا چاہتی ہے ۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر لیفٹننٹ جنرل ضمیر الدین شاہ نے اس پراجخٹ کی توثیق کرتے ہوئے آج یہاں کیا کہ اچھی اسکولی تعلیم سے مسلم طلبا کے لئے جے ای ای اور سی اے ٹی جیسے مسابقتی امتحانات میں حصہ لینے کی راہ ہموار ہوگی۔

Aligarh Muslim University to Set Up English-Medium Schools in Uttar Pradesh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں