مدرسہ مسئلہ در اصل رشوت کا شکار وزرا سے توجہ ہٹانے ریاستی حکومت کا حربہ - اشوک چوہان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-04

مدرسہ مسئلہ در اصل رشوت کا شکار وزرا سے توجہ ہٹانے ریاستی حکومت کا حربہ - اشوک چوہان

ممبئی
پی ٹی آئی
بی جے پی زیر قیادت مہاراشٹرا حکومت کی جانب سے مروجہ اسکولی نصاب نہ پڑھائے جانے والے مدرسوں کو اسکول کی تعریف سے خارج کرنے کا مسئلہ درا اصل اس مقصد کے لئے اٹھایا گیا ہے کہ رشوت ستائی کے الزامات کا سامنا کررہے ریاستی وزرا کے مسئلہ سے عوامی توجہ ہٹائی جاسکے ، ایم پی سی سی سربراہ اشوک چوہان نے جمعہ کے دن یہ بات کہی ۔ نیز چوہان نے اس بات کا بھی دعویٰ کیا کہ غیر مستحکم سیاسی صورتحال کے پیش نظر حکومت کسی بھی وقت زوال پذیر ہوسکتی ہے۔ ایک صحافتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریسی قائد نے کہا کہ ریاستی حکومت کا موجودہ فیصلہ ایچ آر ڈی وزارت کی ہدایت کے بھی مغائر ہے کہ جس کے مطابق، مدرسوں اور ویدک تعلیمی اسکولوں پر قومی اسکولی نصاب کو لاگو نہیں کیا جاسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ مخصوص برادری کا چار فیصد حصہ مدرسہ تعلیم حاصل کرتا ہے اور انہوں نے اپنے مخصوص منتخبہ میدانوں کو اختیار کرتے ہوئے بہت ہی اچھا کام کیا ہے ۔ ریاستی حکومت کے اس فیصلہ نے محکمہ اقلیتی امور میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا کردیا ہے ۔ اس فیصلہ کا بنیادی ہدف یہی ہے کہ آئین کے آرٹیکل29اور30کو کمزور کردیا جائے اور یہ ان اداروں کے لئے بلا واسطہ طور پر ایک علامتی اشارہ ہے ، مہاراشٹرا پردیش کانگریس کمیٹی صدر نے یہ الزام عائد کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر واقعی مدرسوں کے تئیں حکومت کا یہ ارادہ تھا کہ وہ ان کی بہی خواہی کے طور پر ان میں معیاری تعلیم کو اعلیٰ کرنا چاہتی ہے تو اس سلسلہ میں تمام متعلقہ براردریوں سے تبادلہ خیال کیا جاتا۔

Maharashtra govt using madrassa issue to divert attention from corruption charges: Cong

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں