ہیما مالنی کا ڈرائیور گرفتار - اداکارہ کے چہرے کی سرجری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-04

ہیما مالنی کا ڈرائیور گرفتار - اداکارہ کے چہرے کی سرجری

جئے پور
پی ٹی آئی
اداکارہ اور بی جے پی رکن پارلیمان ہیما مالنی کے ڈرائیور کو آج پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ اس پر گزشتہ شب لاپرواہی سے گاڑی چلانے کا الزام عائد کیا گیا جس کے سبب اداکارہ کی مرسڈیز دوسری کار سے ٹکرا گئی ، نتیجتاً ایک چار سالہ بچی ہلاک جب کہ اداکارہ کے بشمول دیگر چار افراد زخمی ہوگئے تھے ۔66سالہ اداکارہ کی فورٹیس ہاسپٹل میں سرجری کی گئی ۔ ڈاکٹروں نے کہا کہ ان کی حالت بہتر ہے ۔ یہاں سے ساٹھ کلو میٹر دوسہ میں یہ حادثہ پیش آیا اور اس وقت ہیما کی کار رمیش چندٹھاکر چلا رہا تھا جسے کوتوالی تھانے میں گرفتار کرلیا گیا ۔ ایس ایچ او دلیپ سنگھ نے یہ بات پی ٹی آئی کو بتائی ۔ ورنداون کے متوطن ڈائیور کے خلاف آج صبح کی اولین ساعتوں میں تعزیرات ہند کی مختلف دفعات بشمول279(لاپرواہ ڈرائیونگ) اور304 A(لاپرواہی کی وجہ سے موت) کے تحت ایف آئی آر درج کرلی گئی ۔ ایس ایچ او نے یہ بات کہی ۔ ہیما کی دختر ایشا دیول اور راجستھان کی وزیر اعلیٰ سندھرا راجے نے اسپتال میں بی جے پی رکن کی عیادت کی ۔ اداکارہ سے ملاقات کرنے والے دیگر افراد میں بی جے پی پارٹی قائد اور سابق ایم پی رام داس اگر وال ، گلوکار انوب جلوٹا اور مقامی ارکان اسمبلی شامل تھے ۔ راجے نے ایم ایم ایس اسپتال میں ہنومان مہاجن کے زخمی اہل خانہ سے بھی ملاقات کی اور مریضوں کو ضروری علاج فراہم کرنے انتظامیہ کو ہدایت کی ۔ شدید زخمی پانچ سالہ سومل جسے آئی سی یو میں شرکت کیا گیا تھا کی حالت میں بہتری آرہی ہے۔ ہنومان ، ان کی بیوی اور بھاوج کی حالت اب مستحکم ہے ۔ ایس ایم ایس اسپتال کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ اجیت سنگھ نے پی ٹی آئی کو یہ بات بتائی۔ راجے نے اپنے30منٹ قیام کے دوران دونوں وارڈس کا دورہ کیا اور متاثرین کی مزاج پرسی کی ۔ فورٹیس کے فیسیلٹی ڈائرکٹر پی تمبولی نے کہا کہ ہیما کا چہرہ زخمی ہوگیا تھا ۔ گزشتہ نصف شب کے بعد ان کی سرجری کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں مکمل بے ہوش کرکے سرجری کی گئی جو دو گھنٹوں تک چلی ۔ فی الحال انہیں مابعد سر جری آئی سی یو میں ہیں۔ ان کی حالات اب بہتر ہے انہیں مانع غذائیں دی جارہی ہیں ۔ ماہرین کی ٹیم ان کی دیکھ بھال کررہی تھی۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ہیما کی ناک کی ہڈی میں بھی معمولی فریکچر آگیا۔ ناک اور بھنوؤں کے قریب پلاسٹک سرجری کی گئی اور زخم بھرنے میں چھ ہفتے لگیں گے ۔

Hema Malini's driver arrested; actress undergoes surgery

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں