لالو پرساد کی پٹنہ میں ایک روزہ بھوک ہڑتال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-27

لالو پرساد کی پٹنہ میں ایک روزہ بھوک ہڑتال

پٹنہ
پی ٹی آئی
مودی خود کو بھگوان کرشنا کی سرزمین کا باشندہ ظاہر کر کے بہار کے یادو رائے دہندوں تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کے دوسرے دن صدر راشٹریہ جنتادل لالو پرساد یادو نے وزیر اعظم پر جوابی وار کرتے ہوئے انہیں کالیاناگ قرار دیا جو ہندو دھرم میں ایک افسانوی سانپ ہے جسے بھگوان نے ہلاک کردیا اور زور دے کر کہا کہ وہ انہیں کچل دیں گے ۔ ذات پات پر مبنی رائے کے اعداد و شمار کی اجرائی نہ کرنے کے خلاف مرکز پر دباؤ ڈالنے ایک روزہ بھوک ہڑتال شروع کرتے ہوئے لالو پرساد نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ کرشنا نے کالیا ناگ کو ہلاک کیا تھا ۔ وہ نریندر مودی کی حیثیت سے دوبارہ جنم لیا ہے اور اس سارے بہار کو ڈس رہا ہے ۔ ہم یادو ونشی سے دوبارہ کچلیں گے اور ریاست سے اس کی پارٹی کی بیخ کنی کریں گے۔ مودی نے کل مظفر پور میں بی جے پی کی ایک ریالی میں یادو طبقہ جس پر لالو کا انحصار ہے کو یادو بھائی کہتے ہوئے مخاطب کر کے رسائی کرنا چاہا اور خود کو بھگوان کرشنا کی سر زمین کے باشندہ کے طور پر متعارف کیا۔ لالو یادو بھوک ہڑتال کے لئے آج ایک ٹانگہ جو اسمبلی انتخابات کی مہم چلانے پارٹی کی جانب سے استعمال کیاجاتا ہے گاندھی میدان کو پہنچے ۔ ذات پات کی بنیاد پر مردم شماری کے اعداد و شمار کی فوری اجرائی کا مطالبہ کرتے ہوئے لالو پرساد نے کہا کہ ان اعداد و شمار سے درج فہرست اقوام اور قبائل کی صحیح تعداد کا انکشاف ہوگا اور دعویٰ کیا کہ گزشتہ23سالوں کے دوران ان کی آبادی میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔ ذات پات کی بنیاد پر آخری مردم شماری برطانوی حکنرانی کے دوران1931میں کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ نئے اعداد و شمار کی بنیاد پر پسماندہ طبقات کے لئے تحفظات میں اضافہ ہوگا اور ان کے لئے بہبودی پروگرام کے لئے علیحدہ تخمینہ کیاجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ بہار کے افراد اور درج فہرست اقوام اور قبائل کے لئے آبادی کے تناسب کے لحاظ سے دستوں میں تحفظاتکی گنجائش رکھی گئی ہے ۔ فی الوقت انہیں1931کی ذات پات پر مبنی مردم شماری کی بنیاد پر تحفظات فراہم کئے گئے ہیں۔ نئی مردم شماری کے اعدا د و شمار جاری کرنے کے بعد ہم ان کی بنیاد پر تحفظات کا مطالبہ کریں گے ۔ اسمارٹ شہروں کی تعمیر کے منصوبوں پر مودی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے لالو نے کہا کہ ملک کو اسمارٹ ملامتیں چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں عوام کی اکثریت بے زمین اور بے روزگار ہے اور کہا کہ مودی راستہ بھٹک گئے ہیں اور ترقی کے بارے میں بلند دعوے کرتے ہوئے پٹری سے اتر گئے ہیں۔ صدر جنتادل یو شرد یادو جو ذات پات کی بنیاد پر مردم شماری کے اعداد و شمار کی اجرائی کے لئے مطالبہ کی تائید کرتے ہوئے دوپہر کے وقت لالو پرساد کے ساتھ بھوک ہڑتال میں شرکت کی نے کہا کہ وہ اپنے دلیر بھائی (پرساد) کی جانب سے جدو جہد میں شرکت کے لئے خصوصی طورپر دہلی سے ذریعہ طیارہ یہاں پہنچے ہیں۔ درجہ فہرست اقوام و قبائل کے خراب حالات کی وضاحت کرتے ہوئے یادو نے کہا کہ سماج کے محروم کردہ طبقات جو ملک کی ترقی کے لئے اپنا پسینہ بہائے ہیں، آزادی کے بعد گزشتہ68سالوں سے کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں جب کہ مرکز پر حکمرانی کرنے والے بدنیت افراد ذات پات کی بنیاد پر مردم شماری کے اعداد و شمار چھپانے کی کوشش کررہے ہیں ۔

Lalu Prasad's one-day hunger strike in Patna

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں