بہار کے لئے 50 ہزار کروڑ سے زائد کا خصوصی پیکیج - وزیر اعظم مودی کا اعلان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-26

بہار کے لئے 50 ہزار کروڑ سے زائد کا خصوصی پیکیج - وزیر اعظم مودی کا اعلان

پٹنہ
یو این آئی
وزیر اعظم نریند رمودی نے آج بہار کی ہمہ گیر ترقی کے لئے این ڈی اے کی انتخابی مہم کی بنیاد رکھ دی ۔ مودی نے یہاں توانائی، ریلویز، پٹرولیم ، زراعت ، سائنس اینڈ ٹکنالوجی اور مواصلات کے کئی منصوبوں کا آغاز کرنے کے بعد کہا کہ میں نہ صرف وعدوں کی تکمیل کروں گا بلکہ مناسب وقت آنے پر اس سے کہیں زیادہ کروں گا ۔مجھے اب احساس ہوگیا ہے کہ اگر ریاست کو نئی بلندی پر لے جانا ہو تو 50,000کروڑ کا خصوصی پیاکیج کافی نہیں ہوگا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ2013میں پٹنہ میں ریالی کے دوران سلسلہ وار بم دھماکوں کے درمیان میں نے وعدہ کیا تھا کہ اگر بی جے پی کو ووٹ دیں گے تو بہار کو50,000کروڑ کا خصوصی پیاکیج فراہم کیاجائے گا ۔ میں نے جو وعدہ کیا ریاست کو اس سے کہیں زیادہ ملے گا ۔ مودی نے یہ بات کہی لیکن رقم کی مقدار نہیں بتائی ۔ وزیر اعظم کے بیان پر شیو سینا کے صدر اودھویٹھاکرے نے ان پر کڑی تنقید کی جس میں انہوں نے بہار کے کسانوں کے لئے پچاس ہزار کروڑ روپے سے زیادہ پیاکیج دینے کا اعلان کیا ، جو کہ بہا رکے عین اسمبلی انتخابات سے قبل ہے۔ یہ ایک واقعی اچھی بات ہے کہ آپ (مودی) اچھے پیاکجس کے ساتھ آئے اور مدد کی کوشش کی ، ٹھاکرے نے کہا کہ تاہم میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ ان کی مدد کریں جسے ضرورت ہو نا کہ یہ پیاکجس ان علاقوں میں دیں جہاں انتخابات ہونے والے ہوں۔ مہاراشٹراکے کسان مدد نہ ہونے پر مررہے ہیں ۔ تاہم انہیں کوئی مدد نہیں مل رہی ہے ۔ اگر مہاراشٹرامیں اب انتخابات ہونے والے ہوتے، ایسی صورت میں ہمارے لئے بھی پیاکجس ہوتے۔ قبل ازیں نریندر مودی نے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے ساتھ ایک ہی اسٹیج پر تقریر کرتے ہوئے مودی نے بہار کے لئے3.75لاکھ کروڑ روپے کی کئی اسکیمات کا اعلان کیا ۔ بہار میں اسمبلی انتخابات اکتوبر میں ہونے والے ہیں۔ حالانکہ بی جے پی اور شیو سینا مرکز اور مہاراشٹرا میں ایک دوسرے کے حلیف ہیں، تاہم گزشتہ ایک سال سے دونوں سیاسی جماعتوں میں ایک دوسرے سے لفظی ٹکراؤ کی صورت حال نظر آرہی ہے ۔۔ شیو سینا نے نریندر مودی حکومت پر کئی معاملوں بشمول اراضی بل کی کڑی تنقید کی ۔ انہوں نے مرکزی وزیر زراعت رادھا موہن سنگھ کے بیان کا حوالہ دیا جس میں جہیز ، محبت میں ناکامی اور مردانہ کمزوری کو خود کشی کی وجوہات قرار دیا گیا جب کہ گزشتہ ایک سال کے دوران1400کسانوں نے خود کشی کی تھی۔ ٹھاکرے نے کہا کہ یہ لوگ کسانوں کی مشکلات نہیں دیکھ سکتے ۔ ایک کسان کے لئے اس کی زمین ہی سب کچھ ہوتی ہے ۔ اگر آپ ان کی زمین سے محبت کو نہیں سمجھ سکتے ، تب آپ کو زراعت کے وزیر کی حیثیت سے رہنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے ۔ وزیر اعظم کو چاہئے کہ اس معاملہ پر کارروائی کریں ۔
پٹنہ
ایجنسیاں
وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے بہار میں خراب برقی نظام پر تنقید کے جواب میں بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ بہار میں ترقی نظام میں بہتری آئی جس کا راست فائدہ خود مودی کو ہوا ۔ جب وزیر اعظم برقی پر بات کررہے تھے تب ان کی بات پر شاید ہی کسی نے توجہ دی۔ لوگ جانتے ہیں کہ ریاست کا برقی نظام میں بہتری آئی ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ بہار کے برقی نظام میں بہتری آئی جس کا راست فائدہ خود مودی کو ہوا کیوں کہ لوک سبھا انتخابات میں ، لوگوں نے ٹی وی پر ان کی تقریریں سنیں ۔ وزیر اعظم مودیپر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک نے انہیں پہلے ہی موقع فراہم کیا کہ وہ عوام کے لئے کچھ کریں اور انہیں وزیر اعظم بنایا، تاہم انہوں نے ملک اور بہارکے لئے کچھ بھی نہیں کیا ۔ اب جب کہ انتخابات قریب ہیں تب انہیں بہار یاد آیا ۔ انہوں نے کہا کہ مودی کو بہاری کے ڈی این اے کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں ۔ بہاری کا ڈی این اے بہت ہی مضبوط ہوتا ہے ۔ ایک بہاری سب پر بھاری پڑے گا۔

Will give a bigger package than Rs 50000 crore to Bihar: PM

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں