نوٹ برائے ووٹ اسکام - جگن موہن ریڈی کی صدر جمہوریہ سے ملاقات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-06

نوٹ برائے ووٹ اسکام - جگن موہن ریڈی کی صدر جمہوریہ سے ملاقات

حیدرآباد
منصف نیوز بیورو
وائی ایس آر سی پی کے سربراہ وائی ایس جگن موہن ریڈی نے اتوار کو صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی سے راشٹر پتی نیلائم میں ملاقات کی ۔ اپنے ارکان پارلیمنٹ اور اسمبلی کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے تلگو دیشم حکومت کی مختلف ناکامیوں، اسکینڈلس کی جانب توجہ مبذول کروائی۔ خاص طور پر نوٹ برائے ووٹ اسکام کی تفصیلات پیش کی۔ جگن موہن ریڈی نے کہا کہ چندرا بابو نائیڈو ایک بہتر حکمرانی کے بجائے آندھرا پردیش میں من مانی کررہے ہیں۔۔نوٹ برائے ووٹ اسکام کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں ٹی ڈی پی کے رکن اسمبلی ریونت ریڈی ایک آزار رکن اسمبلی کو ایک ایل سی کے ووٹ کے لئے پچاس لاکھ روپے دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کئے گئے ۔ اس ایم ایل اے کو پارٹی سے نکال دینے کے بجائے بابو نے تائید کرتے ہوئے شور شرابہ کیا۔ بابو کی نامزد ایم ایل اے سے بات چیت کی ریکارڈنگ میں اے سی بی کے پاس موجود ہے ۔ اپنی غلطی کا اعتراف کرنے کے بجائے انہوں نے آندھرا سے دہلی تک چیخ و پکار شروع کردی کہ ان کے فون ریکارڈ کئے جارہے ہیں ۔ جگن موہن ریڈی نے کہا کہ رائلسیما علاقہ میں وائی ایس آر سی پی کے قائدین اور کارکنوں پر حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ ٹی ڈی پی کارکن پولیس کی مدد سے قتل و غارتگری میں ملوث ہیں ۔

Jagan meets President over TDP Note for Vote Scam

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں