آندھرائی قائدین نے 58 سال میں تلنگانہ کے قدرتی وسائل کو لوٹ لیا - کے سی آر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-06

آندھرائی قائدین نے 58 سال میں تلنگانہ کے قدرتی وسائل کو لوٹ لیا - کے سی آر

حیدرآباد
منصف نیوز بیورو
تلنگانہ پر آندھرائی قائدین نے58سال تک حکمرانی کی اور وہ اس علاقہ کی وسائل کو لوٹ کر چلے گئے ۔ اب تلنگانہ کو ایک سنہری ریاست بنانے کے لئے ہم جدو جہد میں لگے ہوئے ہیں ۔ تلنگانہ کے حکمرانوں نے تہذیب و ثقافت کو تباہ کردیا ۔ تلنگانہ اب آزاد ہوگیا ہے ۔ اب ہماری ذمہ داری ہے کہ اسے پھر سنہرے دور میں لے جائے ۔ چیف منسٹر ضلع میدک میں ہریتاہرم پروگرام میں حصہ لے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ماہول کو سبزبنانے سے ہی بارش میں اضافہ ہوتا ہے اور سبز و شاداب ہونا انتہائی ضروری ہے ۔ مالیات کی اہمیت انسانی زندگی پر راست اثر کرتی ہے ۔ خشک سالی آئندہ3سالوں میں تلنگانہ میں نہیں دیکھی جائے گی۔ چیف منسٹر نے کریم نگر میں کہا کہ آئندہ برقی کی کٹوتی نہیں ہوگی ۔ انہوں نے دیہاتیوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے ماحول کو سر سبز اور صاف ستھرا رکھے ۔ کوئی باہر سے آکر صاف صفائی کرنے والا نہیں ۔ آپ کو ہی اس کا خیال رکھنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی ایم ایل اے کو پلاایشور کو وزارت میں شامل کیا جائے گا۔

دریں اثنا ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب سینئر کانگریس قائد ڈی ناگیندر نے حکومت تلنگانہ پر عوام کی توقعات کے برعکس کام کرنے کا الزام عائد کیا۔ آج یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہ ریاست کے نوجوانوں نے علیحدہ ریاست کے حق میں مہم چلائی اور کامیابی حاصل کی مگر ان نوجوانوں نے کبھی بھی یہ نہیں چاہا تھا کہ ٹی آر ایس جیسی غیر ذمہ دار جماعت کو اقتدار حاصل ہو ۔ ناگیندر نے کہا کہ ٹی آر ایس کے انتخابی منشور میں کئے گئے کسی بھی وعدے کو پورا نہیں کیا گیا ۔ اس کے بر خلاف حکومت آپریشن آکرش( دوسری جماعت کے قائدین کو ٹی آر ایس میں شامل کرنے) پر زیادہ توجہ دے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تشکیل تلنگانہ کے بع دعوام کو توقع تھی کہ کمزور اور پسماندہ طبقات کے ساتھ انصاف کیاجائے گا مگر ایسا نہیں ہوا ۔ ریاست میں ترقی کا عمل بھی سست روی کی نذر ہوگیا ۔ ناگیندر نے کہا کہ حکومت کی اصل کارکردگی سے عوام کو واقف کرانے نیز پارٹی کے تمام قائدین کو ایک پلاٹ فارم پر لانے کے لئے عنقریب ریاست گیر سطح کا دورہ کیا جائے گا۔ ان کی جانب سے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرنے کے ارادوں کے متعلق خبروں کو بعید از حقیقت قرار دیتے ہوئے سابق ریاستی وزیر نے کہا کہ وہ کانگریس میں ہی برقرار رہیں گے ۔

Telangana was ruled by Andhra rulers for over 58 years and they "destroyed" the region's natural resources and vast forests, KCR

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں