بہار کے آنکھوں کے اسپتال کے لئے ہندوستانی نژاد امریکیوں کا 75 ہزار امریکی ڈالر کا عطیہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-06

بہار کے آنکھوں کے اسپتال کے لئے ہندوستانی نژاد امریکیوں کا 75 ہزار امریکی ڈالر کا عطیہ

واشنگٹن
پی ٹی آئی
ہندوستانی امریکیوں نے بہار میں ایک اسٹیٹ آف آرٹ 200بستر والے سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹل کی تعمیر کے لئے کیلیفورنیا میں حالیہ فنڈریزنگ میں75000امریکی ڈالر جمع کئے ہیں ۔ شنکر آئی فاؤنڈیشن اور بہار فاؤنڈیشن یو ایس اے نے پراجکٹ کی ابتدائی سرمایہ کی لاگت کے ضمن میں چار ملین ڈالرس جمع کرنے کا عہد کیا ہے ۔ جس کے مقصد ہر سال 25ہزار مفت آپریشنس انجام دینا ہے ۔ اس سے ہرسال بہار کے زائد از ایک لاکھ عوام کو فائدہ ہوگا ۔ امریکہ میں بہا ر فاؤنڈیشن کے نائب صدر نشین رائے راجیو کمار سنہا نے یہ بات کہی ۔ فاؤنڈیشن نے سان فرانسسکو کو خلیجی علاقہ کے کوپریٹینو کمیونٹی ہال میں جون کے آخری ہفتہ میں فنڈس جمع کرنے کی ایک تقریب منعقد کی تھی ۔ کل جاری کردہ ایک میڈیا اعلامیہ میں یہ بات کہی گئی ہے ۔ بہار فاؤنڈیشن کی سالانہ تقریب میں نامور بہاری امریکیوں نے شرکت کی ۔ فاؤنڈیشن کے پراجکٹ آفیسر ڈاکٹر جینت کمار نے انہیں پراجکٹ کور کمیٹی کی جانب سے75000امریکی ڈالر کے عطیے کا اعلان کیا۔ جو پراجکٹ کی کامیابی کے ضمن میں پہلا بنیادی قدم ہے ۔

Indian-Americans Raise USD 75000 for Eye Hospital in Bihar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں