ڈیجیٹل انڈیا میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی توقع - وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-05

ڈیجیٹل انڈیا میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی توقع - وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ

نئی دہلی
یو این آئی
مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج زور دے کر کہا ہے کہ ہندوستان اب عالمی منظر نامہ پر مضبوط آئی ٹی طاقت کے طور پر ابھر رہا ہے اور وہ نوجوانوں و ٹیکنالوجی کے قدر دانوں میں سر فہرست ہورہا ہے۔ اس سے نالج میں بھی اضافہ ہوگا۔ نوئیڈا کے جے پی انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کے سالانہ اجلاس میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر سنگھ نے کہا کہ مودی حکومت نے ڈیجیٹل انڈیا کے ذریعہ ملک کے تکنیکی شعبوں کو ہائی ٹیک کرنے ، سرمایہ کاری میں اضافہ کرنے ، نوجوانوں کے لئے روزگار کے وسیع مواقع دستیاب کرانے اور پوری دنیا میں انڈین آئی ٹی کی چھاپ چھوڑنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فی الوقت عالمی منظر نامے پر ہندوستان مضبوط آئی ٹی پاور رکھنے والے ممالک میں سر فہرست ہے ۔ہندوستان کو اس کے لئے قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔ وزیر داخلہ نے کہا ہماری حکومت ڈیجیٹل گورننس مہیا کرانے کے لئے پابند عہد ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے سافٹ ویئر انجینئرس اپنی تکنیکی مہارت کے ذریعہ ملک کا نام پوری دنیا میں روشن کررہے ہیں ۔ ہمیں بھی ان پر فخر ہے ۔ ان کی ان کوششوں سے ہی ہندوستانی آئی ٹی کا فائدہ بنے گا اور اس شعبے میں روزگار کے وسیع امکانات ہیں جنہیں حکومت تلاشنے کا کام کررہی ہے ۔ مسٹر سنگھ نے کہا کہ ہندستان کے مقامی رنگا رنگی زبان اس کا قومی سرمایہ ہے۔ مختلف زبانیں ہماری تہذیبی وراثت ہیں ۔ یہ کثرت میں وحدت کا پیغام دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں انگریزی زبان کے خلاف نہیں ہوںلیکن ہمیں اب آبائی زبان کو باقی رکھنا ہے اور یہی ہماری طاقت اور ہماری وراثت ہے ۔

Digital India programme launched by Prime Minister Modi will not only attract investments but also give jobs to nearly 18 lakh Indians

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں