سرتاج عزیز کے تبصرہ کی اہمیت نہیں - ہندوستان اوفا اعلامیہ پر قائم رہے گا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-15

سرتاج عزیز کے تبصرہ کی اہمیت نہیں - ہندوستان اوفا اعلامیہ پر قائم رہے گا

نئی دہلی
پی ٹی آئی
ہندوستان ،و زرائے اعظم نریندر مودی اور نواز شریف کی اوفا میں بات چیت کے بعد جاری کردہ مشترکہ اعلامیہ پر قائم رہے گا اور سرتاج عزیز کا تبصرہ دونوں رہنماؤں کے درمیان مذاکرات پر رضا مندی کو متاثر نہیں کرے گا ۔ پاکستانی وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی اور خارجہ امور سرتاج عزیز کے تبصرے کو اہمیت نہ دیتے ہوئے ذرائع نے کہا کہ عزیز نے ایسا کچھ نہیں کہا جو مودی اور شریف کے درمیان گزشتہ ہفتہ اوفا کے ایس سی او اجلاس کے موقع پر بات چیت کے دوران ان اقدامات کو متاثر کرتا ہو جس پر دونوں رہنماؤں نے رضا مندی ظاہر کی تھی اور ان کا تبصرہ بظاہر پاکستانی عوام کے لئے تھا۔ مشترکہ اعلامیہ کو سوچا سمجھا ایماندار، دوست اور گفتگو کا لب لباب قرار دیتے ہوئے ذرائع نے کہا کہ ہندوستان کے لئے اسلام آباد جو کہتا ہے وہی اہم ہے ، اپنے گھریلو عوام سے کیا کہاجاتا ہے اس کی اہمیت نہیں ہے ۔ ذرائع نے کہا کہ مذاکرات کے بعد معتمدین خارجہ کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ کا خیال مودی کا تھا جس کے بعد فریقین نے اعلامیہ کا مسودہ تیار کیا۔ مودی اور شریف کے درمیان بات چیت کے تین دن بعد عزیز نے کل اسلام آباد میں ایک بیان جاری کیا تھا جس میں انہوں نے ممبئی حملہ کیس کے سلسلے میں ہندوستان سے مزید ثبوت اور معلومات طلب کیں اور اصرار کیا کہ کشمیر کو ایجنڈہ میں شامل کئے بغیر مذاکرات کا احیاء نہیں ہوسکتا۔
ناسک سے پی ٹی آئی کی علیحدہ اطلاع کے بموجب وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ اگر پاکستان کی جانب سے سرحد پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی تو ہماری فوج اس کا منہ توڑ جواب دے گی ۔ یہاں اخباری نمائندوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے ۔ یہاں پاکستان کی فوج اگر کوئی خلاف ورزی کرے گی تو ہماری فوج اس کا جواب دے گی۔ راج ناتھ سنگھ کہا کہ مودی جی نے ہاتھ نہیں پھیلایا تھا لیکن انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان دوستی پیدا کرنے کی کوشش کی تھی۔

India to go by Ufa statement, plays down remarks by Sartaj Aziz

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں