پاکستان میں پانی کی قلت کی اصل وجہ ہندوستان نہیں - آئی آر ایس اے چیرمین - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-13

پاکستان میں پانی کی قلت کی اصل وجہ ہندوستان نہیں - آئی آر ایس اے چیرمین

IRSA
اسلام آباد
آئی اے این ایس
عام نظریہ سے انکار کرتے ہوئے کہ ہندوستان ، پاکستان میں پانی کی قلت کی اصل وجہ ہے ، انڈس ریور سسٹم اتھاریٹی( آئی آر ایس اے) چیرمین نے کہا ہے کہ ذرائع ابلاغ میں یہ اطلاعات ہیں کہ ہندوستان زائد حاصل کررہا ہے ۔ یہ محض الزام کے سوا کچھ نہیں بلکہ پروپیگنڈہ ہے۔ واٹر اینڈ پاور پرسنیٹ اسٹانڈنگ کمیٹی کی میٹنگ جس کی صدارت سینئر اقبال ظفر نے اسلام آباد میں اس ہفتہ کی ۔ ارشاد علی نے کہا کہ ہندوستان اپنے حصہ سے کہیں کم مقدار میں پانی استعمال کررہا ہے جو انڈس واٹرس معاہدہ( آئی ڈبلیو ٹی) کے تحت مختص کیا گیا تھا اور جس کے لئے دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ پر دستخط ہوئے تھے ۔ اے آر وائی نیوز نے آج یہ اطلاع دی ۔ آئی ڈبلیو ٹی، ہندوستان اور پاکستان کے درمیان پانی کی شراکت داروں کا معاہدہ ہے ۔ جو عالمی بنک کی نگرانی میں طے ہوا تھا ۔ معاہدہ پر دستخط ستمبر1960میں اس وقت کے ہندوستان کے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو اور پاکستانی صدر ایوب خان کے درمیان ہوئے تھے ۔ ارشد علی نے کہا کہ میڈیا کی یہ اطلاعات کہ ہندوستان آئی ڈبلیو ٹی پر عمل نہیں کررہا ہے بے بنیاد ہیں اور ہندوستان اس کو مختص کردہ پانی کا حصہ کم مقدار میں حاصل کررہا ہے ۔

India not causing water shortage in Pakistan: Irsa

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں