لکھوی کی آواز کے نمونے پاکستان مہیا نہیں کرے گا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-13

لکھوی کی آواز کے نمونے پاکستان مہیا نہیں کرے گا

لاہور
پی ٹی آئی
پاکستان نے ایک نیا موڑ لیتے ہوئے یہ بتایا کہ وہ لشکر طیبہ کے کمانڈر اور ممبئی حملے کے اصل سازشی ذکی الرحمن لکھوی کے آواز کے نمونے مہیا نہیں کرے گا ۔ قبل ازیں دو دن قبل وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے ہندوستانی ہم منصب مودی سے یہ عزم ظاہر کیا تھا کہ پاکستان آواز کے نمونوں کو حوالے کرے گا۔ استغاثہ کے ٹم کے سربراہ چودھری اظہر نے کہا تھا کہ 4سال قبل راولپنڈی کی عدالت جو ممبئی دہشت گرد حملہ کیس کی سماعت کررہی ہے ، لکھوی کی آواز کے نمونے کے حصول کے لئے دی گئی درخواست کو اس بنیاد پر مسترد کردیا گیا تھا کہ ملک کی عدالت میں اس قسم کا قانون نہیں ہے ۔ کسی ملزم کے آواز کا نمونہ حاصل کیا جائے ۔ اظہر نے کہا کہ حکومت پاکستان انسداد دہشت گردی عدالت لکھوی کی26/11کیس کے سلسلہ میں آواز کے نمونہ کے لئے تازہ درخواست نہیں پیش کرے گی۔ لکھوی فی الحال ثبوت نہ ہونے کی وجہ سے ضمانت پر رہا ہیں ۔ اس طرح لکھوی کی آواز کے نمونوں کے حصول کا معاملہ ختم ہوگیا ۔ ہم نے2011میں درخواست عدالت میں داخل کی تھی، تاکہ لکھوی کی آواز کے نمونہ کو حاصل کیا جاسکے لیکن جج نے اس بنیاد پر درخواست کو مسترد کردیا کہ اس قسم کا کوئی قانون نہیں ہے ، کہ کسی ملزم کا آواز کا نمونہ حاصل کیاجائے ۔ استفادہ ٹیم کی جانب سے بظاہر یہ دکھایا گیا ہے کہ کہ پاکستان اس معاملہ میں آگے نہیں جائے گا تاکہ ممبئی حملے کے ملزمین کو انصاف کے دائرہ میں لایا جائے باوجود کہ شریف نے اپنے ہندوستانی ہم منصب سے اس سلسلہ میں وعدہ کیا تھا ۔ ہم نے ہندوستان کو تحریری طور پر یہ اطلاع دی تھی کہ پاکستان میں اس قسم کا کوئی قانون نہیں ہے جس کے ذریعہ ملزم کے آواز کے نمونے حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔ ہندوستان اور امریکہ میں بھی اس قسم کا کوئی قانون نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس قسم کا قانون صرف پاکستانی پارلیمنٹ کے ذریعہ متعارف کیاجاسکتا ہے ۔ ابتداء میں شریف۔ مودی ملاقات کا خیر مقدم کرتے ہوئے قائدین اور میڈیا نے پاکستان میں حکومت پر نکتہ چینی کی اس نے مشترکہ بیان میں مسئلہ کشمیر جیسے پیچیدہ مسئلہ کو نہیں اٹھایا ۔ قبل ازیں موصولہ اطلاع کے بموجب پاکستانی حکومت انسداد دہشت گردی عدالت میں لشکر طیبہ کے کمانڈر ذکی الرحمن لکھوی کی ممبئی دہشت گرد حملہ کیس میں آواز کے نمونہ حاصل کرنے کے لئے تازہ درخواست نہیں داخل کرے گی ۔ استغاثہ ٹیم کے سربراہ چودھری اظہر نے آج یہ بات بتائی۔ ان کے ریمارکس وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے پاکستانی ہم منصب نواز شریف کی جانب سے روس کے شہر اوفا میں اجلاس کے دو دن بعد سامنے آئے جب دونوں قائدین نے ممبئی کیس مقدمہ کی سماعت کے بارے میں مباحث سے اتفاق کیا تھا، جن میں اضافی معلومات جیسے آواز کے نمونوں کو فراہم کیاجائے گا۔ لکھوی کی آواز کے نمونے حاصل کرنے کا مسئلہ ختم ہوچکا ہے ۔ ہم نے2011میں عدالت میں درخواست داخل کی تھی جس کے ذریعہ لکھوی کی آواز کے نمونے طلب کئے تھے لیکن جج(ملک اکرم عوم) نے اس بنیاد پر اسے مسترد کردیا تھا ملزم کے اس قسم کے آواز کے نمونے حاصل کرنے کا کوئی قانون نہیں ہے ۔ چودھری نے آج یہ بات یہاں پی ٹی آئی کو بتائی۔

26/11 case: No fresh plea for Lakhvi's voice sample by Pakistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں