پاکستانی ہائی کمیشن میں عید ملن - میر واعظ کی شرکت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-22

پاکستانی ہائی کمیشن میں عید ملن - میر واعظ کی شرکت

نئی دہلی
پی ٹی آئی
اعتدال پسند حریت لیڈر میر واعظ عمر فاروق نے آج رات پاکستانی ہائی کمیشن عبدالباسط سے ملاقات میں وزرائے اعظم نریندر مودی اور نواز شریف کے درمیان روس میں حالیہ میٹنگ کے دوران مسئلہ کشمیر کی عدم شمولیت پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے ۔ میر واعظ نے آج شام پاکستانی سفارتکار کی جانب سے منعقدہ عید ملن میں شرکت کے بعد ہائی کمیشن میں ملاقات کرتے ہوئے عبدالباسط کو ان خیالات سے واقف کرایا۔ حریت صدر نشین نے جو عید ملن میں شرکت کے لئے بطور خاس سری نگر سے ذریعہ طیارہ دہلی آئے کہا کہ کشمیر کو نظر انداز کرکے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بات چیت کہیں نہیں جاسکتی ۔ انہوں نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ اگر دونوں ملکوں کو اعتماد پیدا کرنا ہو تو مسئلہ کشمیر کو حل کرنا ہوگا ۔ سخت گیر حریت کانفرنس لیڈر سید علی شاہ گیلانی نے عید ملن کا بائیکاٹ کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ دونوں وزرائے اعظم کے درمیان بات چیت میں مسئلہ کشمیر کی عدم شمولیت پر احتجاج کررہے ہیں تاہم میر واعظ نے کہا کہ انہوں نے چوٹی ملاقات پر مسئلہ کشمیر کی عدم شمولیت کشمیر پر اظہار کرنے کے لئے شرکت کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس موقع پر عبدالباسط نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کو تصادم سے تعاون کی طرف بڑھنا چاہئے ۔وزیر اعظم نواز شریف باہمی تعلقات کو معمول پر لانے کے خواہشمند ہیں۔ وہ پاکستانی ہائی کمیشن میں عید ملن پروگرام سے خطاب کررہے تھے جس میں میر واعظ اور دوسرے علیحدگی پسند قائدین نے شرکت کی ۔

Hurriyat's Mirwaiz Attends Pakistan Embassy's Eid Milan, Talks Kashmir

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں