ہندوستان سزائے موت ختم کرے - ہیومن رائٹس واچ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-31

ہندوستان سزائے موت ختم کرے - ہیومن رائٹس واچ

نیویارک
پی ٹی آئی
انسانی حقوق کی ایک مشہور تنظیم نے آج1993کے بمبئی دھماکون کے قصور وار یعقوب میمن کی پھانسی کے بعد ہندوستان سے ایک پھر یہ مطالبہ کیا ہے کہ وہ سزائے موت منسوخ کردے۔ تنظیم نے کہا کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ سزا کی اس ظالمانہ شکل سے جرائم رکتے ہیں ۔ ہیومن رائٹس واچ نے کہا کہ ہندوستان کو مہاتما گاندھی کے اس پیام پر عمل کرنا چاہئے کہ آنکھ کے بدلے آنکھ سے پوری دنیا اندھی ہوجائے گی کیونکہ سزائے موت پر علم سے ہندوستانی انصاف اندھا ہورہا ہے ۔ تنظیم کی ایشیا ڈیویژن کی ریسرچرجئے شری بجوریا نے کہا کہ ہندوستان سزائے موت پر کیوں عمل کررہا ہے شاید اس لئے کہ حکومت وحشتناک دہشت گرد حملوں یا نئی دہلی میں2013میں ایک طالبہ کی عصمت ریزی جیسے جرائم کے پس منظر میں نرم نظر آنے سے خوفزدہ ہے ۔ لیکن اکثر سزائے موت کے یہ مقاصد حاصل نہیں ہوتے کہ اس سے جرائم رکتے ہیں ۔ اصلاح ہوتی ہے یا انصاف ملتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سزائے موت کو اس بنیاد پر مسترد کیاجاناچاہئے ۔ کہ یہ کیفیت ناقابل واپسی ہے۔ہندوستان کے لئے یہ وقت کا تقاضا ہے کہ وہ بدلے۔ انہوں نے کہا کہ میمن کے کیس سے ایک بنیادی مقصد ضائع ہوتا ہے کہ ہندوستان ملزمین کی اصلاح کے تعلق سے کوئی ٹھوس عمل نہیں رکھتا ۔ انہوں نے کہا کہ سزائے موت کا سامنا کرنے والوں سے انتہائی بد ترین انداز میں نمٹا جاتا ہے ۔

Human Rights Watch asks India to abolish death penalty after Yakub Memon's hanging

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں