غیر سنجیدہ افراد، تعلیمی مارکٹ میں داخل ہو رہے ہیں - ہندو ایجوکیشن بورڈ کی تنقید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-06

غیر سنجیدہ افراد، تعلیمی مارکٹ میں داخل ہو رہے ہیں - ہندو ایجوکیشن بورڈ کی تنقید

نئی دہلی
پی ٹی آئی
ایسے وقت جب کہ وزارت فروغ انسانی وسائل وک اعلیٰ تعلیمی اداروں پر اپنی گرفت مضبوط کرنے کی کوششوں کے الزامات کا سامنا ہے ، آر ایس ایس کے حمایت یافتہ ایک ادارہ نے موجودہ نظام کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اسے عدم کارکردگی اور بد عنوانیوں کا موجب ٹھہراتے ہوئے ان اداروں کو اپنے طور پر تعلیمی پروگرام تیار کرنے کی آزادی دینے کی وکالت کی ۔ ہندو ایجوکیشن بورڈ نے وزارت سے کہا کہ ہمارا ریگولیٹری سسٹم الجھا ہوا اور پیچیدہ ہے ۔ اس سے غیر کارکردگی اور کرپشن کو فروغ ملتا ہے ۔ اسے ایسا سہولت بخش نظام بنانے کی ضرورت ہے جس نے معروضیت، شفافیت ، اور تحقیقات پروان چڑھیں ۔ وزارت فروغ انسانی وسائل ایک نئی تعلیمی پالیسی وضع کرنے کے لئے وسیع تر مشاورت کررہی ہے ۔ ہندو بورڈ نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ الحاق کا نظام ختم کردے کیونکہ اس سے کالجوں کی اختراعی صلاحیتیں ختم ہورہی ہیں اور غیر سنجیدہ افراد تعلیمی مارکٹ میں داخل ہورہے ہیں۔ ا س نظام میں یونیورسٹیوں کا رول محض کنٹرولر امتحانات کا ہوکر رہ گیا ہے ۔ اس نظام کی جگہ ہمیں ایک ایسا نظام وضع کرنا چاہئے جہاں تعلیمی ادارہ جات کو اپنے طور پر تعلیمی پروگرام بنانے کی آزادی حاصل ہو ۔ وہ مناسب نصاب تیار کریں اور ڈگری بھی عطا کریں ۔ ہندو ایجوکیشن بورڈ نے اداروں کی سطح پر مسلمہ حیثیت دینے کے بجائے انفرادی طور پر اکیڈیمی پروگرامس کی سطح کو تسلیم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

RSS-backed Hindu Education Board Pitches for Greater Autonomy to Higher Education Institutions

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں