یونان میں تین ہفتہ بعد بنک کھل گئے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-21

یونان میں تین ہفتہ بعد بنک کھل گئے

ایتھنس
آئی اے این ایس
یونان میں تین ہفتہ بعد آج بینکوں کی کشادگی عمل میں آئی۔ میڈیا کی ایک رپورٹ میں یہ بات بتائی گئی ۔ ملک کے قرض ادائیگی مسئلہ پر تعطل کے نتیجہ میں بینک گزشتہ تین ہفتوں سے بند تھے ۔ اخبار گارڈین میں اطلاع دی گئی کہ عوام اب420یورو( تقریبا455امریکی ڈالر) ایک ہفتہ کے دوران بینک سے حاصل کرسکیں گے ۔ مالیاتی نظام کے انہدام سے گریز کرنے29جون کو ابتداء میں بینکوں سے واپسی کی رقم صرف60یورو( 66امریکی ڈالر) کی حد مقرر کی گئی تھی ۔ اخبار میں بتایا گیا کہ بیرون ملک رقومات کی ترسیل اور دیگر تحدیدات ہنوز ختم نہیں کئے گئے اور ایتھنز اسٹارک مارکٹ تا حکم ثانی بند رہے گا۔ یونانی بینک اسوسی ایشن کے سربراہ لوکا کٹسیلی نے بتایا کہ سرمایہ پر کنٹرول اور رقومات نکالنے پر تحدیدات ہنوز برقرار ہیں تاہم وہ ایک نئے مرحلہ میں داخل ہورہے ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ حالات معمول پر آجائیں گے ۔ نئے اصلاحات کے سبب حکومت یونان یوروزون سے راحت حاصل کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے اور غذائی اشیا ء اور حمل و نقل خدمات پر ویاٹ اب33 فیصد کردیا گیا جو قبل ازیں13فیصد تھا ۔ ویاٹ میں اضافہ یونان کو قرض دہندہ ملکوں کے اصلاحات کے مطالبہ پر پیاکیج میں شامل ہے ۔ جو مجوزہ86بلین یورو قرض کے لئے بات چیت کا آغاز کرنے کی شرط تھی۔ بینکوں کے دوبارہ کشادگی سے قبل حکام نے یونانیوں پر زور دیا کہ وہ اپنے گھروں میں جمع رقومات بینک کھاتوں میں جمع کرادیں۔

Greek banks open after three weeks

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں