ووٹر کارڈ کو آدھار کارڈ سے مربوط کرنا ضروری - تلنگانہ وزیر اعلیٰ کے سی آر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-21

ووٹر کارڈ کو آدھار کارڈ سے مربوط کرنا ضروری - تلنگانہ وزیر اعلیٰ کے سی آر

حیدرآباد
منصف نیوز بیورو
چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے حیدرآباد کے رائے دہندوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے آدھار کارڈ کو ووٹر کارڈ سے مربوط کریں۔ پیر کو چیف الیکٹرول آفیسر بنور لال نے چیف منسٹر سے ملاقات کی اور اس مسئلہ پر بات چیت کی۔ اس موقع پر کے سی آر نے کہاکہ آدھار کارڈ کو ووٹر کارڈ سے مربوط کئے بغیر حق رائے دہی سے استفادہ نہیں کیا جاسکتا۔ بوگس ووٹر کارڈ ریاستی سیاست پر اثر انداز ہوسکتے ہیں جو جمہوریہ نظام کے لئے ٹھیک نہیں ہیں۔ انہوں نے سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ اس سلسلہ میں تعاون کریں ۔ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ اس سلسلہ میں بڑے پیمانہ پر تشہیر کریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عام انتخابات کی فہرست رائے دہندگان اور مجالس مقامی بلدیہ کے انتخابات کی فہرست یکساں ہونی چاہئے ۔ آدھار کارڈس اور ووٹر کارڈس کو مربوط کرنے کا کام پہلے حیدرآباد میں مکمل ہونا چاہئے جس کے فوری بعد پوری ریاست میں اس کی تکمیل ہو ۔ چیف منسٹر نے واضح کیا کہ حکومت اس کام کو اندرون 20یوم مکمل کردے گی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں