ہندوستان کے توانائی پراجکٹ کی اقوام متحدہ کی جانب سے ستائش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-21

ہندوستان کے توانائی پراجکٹ کی اقوام متحدہ کی جانب سے ستائش

اقوام متحدہ
یو این آئی
اقوام متحدہ نے ملینیم ترقیاتی نشانوںکے تحت ہندوستان کی قابل تائید توانائی میں پیشرفت کی ستائش کرتے ہوئے آج کہا کہ نئی دہلی کو زائد سر گرمی دکھانے کی ضرورت ہے کیونکہ اس کے میک ان انڈیا پراجکٹ کو بہت زیادہ توانائی درکار ہے ۔ اقوام متحدہ کے مطابق دیگر ترقی پذیر ممالک کے مقابلہ میں ہندوستان کا قابل تائید توانائی منصوبہ آج بڑھتا رہا ہے تاہم اس سلسلہ میں بہت کچھ اقدامات کرنے باقی ہیں ۔ سکریٹری جنرل بانکی مون کے خصوصی نمائندہ ڈاکٹر کندیہ یمکیلا نے یہاں میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ توانائی کے ذرائع کے سلسلہ میں غلط انتظامات سے خراب اثر پڑا ہے ۔ بالخصوص ترقی پذیر ممالک میں خواتین بہت زیادہ متاثر ہوئی ہیں ۔ انہوں نے توانائی مینجمنٹ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک چیلنج سے بھرپور کام ہے جب کہ دیگر ممالک کے بر خلاف ہندوستان نے اس سلسلہ میں میک ان انڈیا پراجکٹ کے تحت زبردست ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے ، ہندوستان نے100اسمارٹ سٹیز کا پراجکٹ بنایا ہے جن کے لئے توانائی درکار ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں