بہار کے سابق وزیر اعجاز الحق پر قاتلانہ حملہ - اصل ملزم گرفتار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-05

بہار کے سابق وزیر اعجاز الحق پر قاتلانہ حملہ - اصل ملزم گرفتار

پٹنہ
پی ٹی آئی
بہار کے جیل میں بند گینگسٹر سیاست داں محمد شہاب الدین کے بہنوئی و سابق وزیر اعجاز الحق کو ایک مسلح شخص نے دارالحکومت پٹنہ میں کل رات ان کے مکان پر حملہ کرتے ہوئے شدید زخمی کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ حملہ میں شامل اصل ملزم پڑوسی ضلع بھوجپور کے بڑا ہراتھانہ علاقے کے کشن پور گاؤں سے تعلق رکھنے والے راگھوویندر سنگھ کو گرفتار کرلیا گیا ۔ اس کے قبضہ سے ایک ایس یودی اور اعجاز الحق کے لائسنس یافتہ ریوالوار جو اس نے حملہ کے دوران چھین لیا تھا کو بھی ضبط کرلیا گیا ۔ پٹنہ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس وکاس ویبھو نے بتایا کہ سابق وزیر کوخانگی دواخانہ میں شریک کروایا گیا ہے جہاں ان کے بیان قلمبند کیا گیا۔ اس حملہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے ویبھو نے کہا کہ ملزم سنگھ پٹنہ کے آشیانہ نگر میں واقع رائل کورٹ اپارٹمنٹ کی تیسری منزل پر واقع اعجاز الحق کے مکان میں گھس کر راگھویندر نے ان پر جان لیوا حملہ کیا تھا۔ واقعہ کو انجام دینے کے بعد راگھویندر سابق وزیر کا لائسنسی ریوالور موبائل فون اور گاڑی لے کر فرار ہوگیا تھا ۔ زخمی سابق وزیر کو دواخانہ لیجایا گیا اور اس دوران پولیس نے سارے شہر پٹنہ اور مضافاتی علاقہ میں چوکسی اختیار کرلی ۔ سنگھ کو بھوجپور ضلع کے بارہا علاقہ سے گرفتار کرلیا اور سابق وزیر کے مکان سے لوٹا گیا ریوالور موبائل فون اور گاڑی برآمد کرلی ہے۔ واقعہ میں زخمی سابق وزیر کو پٹنہ کے ایک پرائیویٹ نرسنگ ہوم میں داخل کرایا گیا ہے ۔ جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ اعجاز الحق1990ء تا2005ء تک لالو پرساد یادو اور رابڑی دیوی وزارت میں وزیر رہے ، بعد ازاں انہوں نے آر جے ڈی سے استعفیٰ دے دیا تھا تاہم وہ بہار کی منعقد شدنی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے سرگرم ہوگئے ہیں ۔

Former Bihar Minister Ejaz-ul-Haq Attacked, Main Accused arrested

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں