چھتیس گڑھ میں 36 ہزار کروڑ روپے کا دھان اسکام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-05

چھتیس گڑھ میں 36 ہزار کروڑ روپے کا دھان اسکام

نئی دہلی
یو این آئی
کانگریس نے چھتیس گڑھ چیف منسٹر رمن سنگھ پر36ہزار کروڑ روپے کے دھان گھوٹالے میں شامل ہونے کا الزام لگاتے ہوئے ان کے استعفیٰ اور معاملے کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا۔ کانگریس کے ترجمان اجے ماکن نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ گھوٹالے میں صرف ڈاکٹر سنگھ ہی شامل نہیں ہین بلکہ ان کی بیوی ان کی سالی اور ان کے باورچی کا نام بھی شامل ہے۔ اس گھوٹالے کے پختہ ثبوت ہیں اور اس میں شامل لوگوں خے نام ڈائری ، پین ڈرائیو اور دیگر دستاویزات میں موجود ہیں۔ مسٹر ماکن نے کہا کہ دھان کے فصل کی تیاری سے لے کر اسے فروخت کرنے تک میں گھوٹالہ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بد عنوانی انسداد بیورو کوملی ایک ڈائری میں واضح انکشاف ہوا ہے کہ گھوٹالے میں وزیر اعلیٰ اور ان کے خاندان کے لوگوں کے نام شامل ہیں ۔ بیورو پہلے ہی یہ تسلیم کرچکا ہے کہ اس کے اپنی حدود ہیں اور وہ دائرے میں رہ کر ہی کارروائی کرنے کی پوزیشن میں ہے ۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ اسکینڈل کے اہم ملزم سے113صفحات کے دستاویز حاصل ہوئے ہیں لیکن ان میں سے صرف چھ پیج ہی چالان(انوائس) کے طور پر پیش کئے گئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جو ملزم ہیں ان کے نام گواہ کے طور پر پیش کئے گئے ہیں اس لئے انوائس میں کسی کا نام نہیں ہے۔ مسٹر ماکن نے کہا کہ اس گھوٹالے میں خود وزیر اعلیٰ اور ان کے خاندان کے ارکان کے نام ہیں اس لئے اس کی منصفانہ تحقیقات سپریم کورٹ کی نگرانی میںایک خاص تفتیشی ٹیم کی طرف سے کی جانی چاہئے ۔ ان کا یہ بھی الزام ہے کہ اس گھوٹالے کا پیسہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے ہیڈ کوارٹر ناگپور ، بی جے پی ہیڈ کوارٹر نئی دہلی اور لکھنو تک پہنچا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب تک بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں ، مہاراشٹرا، مدھیہ پردیش اور راجستھان میں گھوٹالے ہوئے ہیں لیکن چھتیس گڑھ کا یہ گھوٹالہ ان سب سے بڑا ہے اور کانگریس اس کی منصفانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتی ہے ۔

Congress alleges Rs 36,000cr PDS scam in Chhattisgarh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں