ہند۔ پاک مذاکرات کے احیاء کا فیصلہ مثبت اقدام - راجناتھ سنگھ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-11

ہند۔ پاک مذاکرات کے احیاء کا فیصلہ مثبت اقدام - راجناتھ سنگھ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے تعطل کا شکار ہند۔ پاک مذاکراتی عمل کے احیاء کے فیصلہ کو ایک مثبت اقدام قرار دیا اور کہا کہ یہ باہمی تعلقات کو معمول پر لانے کے ضمن میں ایک قدم ہے ۔ اوفا( روس) میں وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے پاکستانی ہم منصب نواز شریف کے درمیان مذاکرات کے نتیجہ کو انہوں نے کہا کہ یہ دکھاتا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا فیصلہ مثبت اقدام کی علامات ہیں۔ اس موقع پر ہند۔ پاک مشترکہ بیان بھی جاری کیا گیا ۔ انہوں نے یہاں ایک بیان میں کہا کہ مختلف سطحوں پر مشغولیت امید ہے کہ نئے امکانات کھولے گی ۔ ان کی مدبر جیسی رسائی اور سفارتی سطح پر پاکستان کے ساتھ مشغولیت کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ مذاکرات کے احیاء کا فیصلہ باہمی تعلقات کو معمول پر لانے کے ضمن میں ایک اگلا قدم ہے۔ تاہم مستقبل کے نتیجہ پر گہری نظر رکھی جائے گی ۔ سنگھ نے کہا کہ ڈائرکٹر جنرل آف بارڈرسیکوریٹی فورس اور ڈائرکٹر جنرل آف پاکستان رینجرس کے درمیان مذاکرات کے انعقاد کا فیصلہ ہند۔ پاک سرحد پر صورت حال میں بہتری میں بھی مدد کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ میں آواز کے نمونوں کی فراہمی جیسی زائد اطلاع کے بشمول2008کے ممبئی حملوں سے متعلق مقدمہ کو تیز رفتار بنانے کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ شنگھائی کو آپریشن آرگنائزیشن سمٹ کے موقع پر روس کے شہر اوفا میں زائد از ایک سال میں مودی اور شریف نے اپنے پہلے باہمی مذاکرات میں جو تقریبا ایک گھنٹہ تک جاری رہے دونوں ملکوں کے درمیان تمام مسائل پر بات چیت کی۔ خارجہ سکریٹریز ایس جے شنکر اور عزیز احمد چودھری نے ایک مشترکہ پریس میٹ منعقد کی جہاں انہوں نے دونوں قائدین کے درمیان پیش قیاسی کردہ ملاقات کے نتیجہ پر ایک مشترکہ بیان پڑھ کر سنایا۔ راجناتھ سنگھ گوہاٹی میں کل میانمار میں شورش پسندوں کے ساتھ معاہدہ کی حکمت عملی کے بشمول سیکوریٹی سے متعلق مسائل جیسے مخالف شورش پسندی کاررائیوں کے معاہدوں کی معطلی ، مخالف جبری وصولی ویلس اور علاقہ کی ریاستی پولیس فورسس کے استحکام اور اس کو عصری آلات سے لیس کرنے جیسے مسائل پر منعقد ہونے والے اجلاس کی صدارت کریں گے اور اس میں مذکورہ بالا امور پر غوروخوض کیا جائے گا۔ دن بھر چلنے والے اجلاس میں مذکورہ بالا امور پر غووخوض ہوگا۔ شرکا بین الاقوامی سرھدوں سے متصلہ شمال مشرقی ریاستوں کی موثر نگرانی پر بھی غوروخوض کریں گے۔ اس کے علاوہ اہم ترقیاتی پراجکٹس ، سیلاب اور علاقہ میں زمین کھسکنے کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ ایک سرکاری بیان میں یہ بات کہی گئی ہے۔ یہ اجلاس منی پور میں گھات لگا کر کئے گئے ایک حملہ میں شورش پسندوںکی جانب سے 18سپاہیوں کو ہلاک کئے جانے کے بعد پڑوسی ملک کے علاقہ کے قریب این ایس سی این کے اور دیگر عسکریت پسندوں کے کیمپس پر ہندوستانی فوج کے حملہ کے ایک ماہ بعد منعقد کیاجارہا ہے ۔ آسام، ارونا چل پردیش، میگھالیہ ، ناگا لینڈ، منی پور ، میزورم ، تیرپورہ اور سکم کے چیف منسٹرس اجلاس میں حصہ لیں گے ۔ مرکزی وزیر برائے ترقی شمال مشرقی علاقہ جتندر سنگھ، مملکتی وزیر برائے داخلہ کرن رجیجو اور مرکزی داخلہ سکریٹری ایل سی گوئل بھی اجلاس میں حصہ لیں گے ۔ اجلاس میں جاریہ سڑکوں، پ لوں، ریلویز کے انفراسٹرکچر پراجکٹس بھی زیر بحث آئیں گے جس کے تعلق سے توقع ہے کہ تمام ترقیاتی کاموں کی مقررہ معیاد میں تکمیل پر زور دیاجائے گا۔

Decision to revive Indo-Pak talks a move towards normalising bilateral relations: Rajnath Singh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں