یو این آئی
آندھرا پردیش کے شری ہری کوٹہ سے دھوروی سیٹلائٹ لانچ طیارہ( پی ایس ایل وی)سی۔28کا آج رات کامیاب تجربہ کیا گیا ۔ یہ پی ایس ایل وی کا اب تک کا سب سے زیادہ وزن لے جانے والا کارباری مشن ہے۔ اس کے ذریعہ برطانیہ کے پانچ منصوعی سیاروں کو خلامیں بھیجا گیا ہے ۔ جن کا جملہ وزن1440کلو گرام ہے۔ 62۔5گھنٹے کی الٹی گنتی کے بعد44۔4میٹر لمبے پی ایس ایل وی سی۔28کا تجربہ شری ہری کوٹہمیں واقع ستیش دھون خلائی مرکز سے رات نو بج کر58منٹ پر کیا گیا ۔ اس نے19منٹ کی پرواز کے بعد تمام پانچ مصنوعی سیاروں کو صحیح راستے پر قائم کردیا۔ گزشتہ 8جولائی کو صبح سات بج کر28منٹ پر اس کی الٹی گنتی شروع ہوئی تھی۔ اس مشن کی مدت سات سال ہے جس میں زمین کے وسائل اور اس کے ماحولیات کا سروے شامل ہے ۔
PSLV C-28 launches five UK satellites
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں