وزیراعظم مودی کی پاک چین خارجہ پالیسی پر کانگریس کی کڑی تنقید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-21

وزیراعظم مودی کی پاک چین خارجہ پالیسی پر کانگریس کی کڑی تنقید

نئی دہلی
ایجنسیاں
وزیر اعظم نریندر مودی پر پاکستان اور چین معاملہ میں نرم رویہ برتنے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کانگریس نے کہا کہ بیل اب ریچھ بن چکا ہے ۔ پارٹی نے حکومت کی پالیسیوں کو دونوں پڑوسی ممالک کے ساتھ مبہم اور الجھن آمیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ سفارتی حکمت عملی ایک آواز اور روشنی کا کھیل نہیں ، جیسا کہ مودی کی حالیہ بیرونی دوروں میں دیکھا گیا بلکہ یہ سخت اور بہتر منصوبہ بندی اختیار کرنا ہے ۔ موجودہ حکومت کے پاس تجربہ اور سوجھ بوجھ کی کمی ہے ۔ سینئر کانگریس قائد کپل سبل نے نامہ نگاروں کو یہ بات بتائی ۔ انہوں نے لوک سبھا انتخابات کے دوران مودی کے پاکستان پر شدید تنقیدوں کی یاددہانی کرواتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم بننے کے بعد انہوں نے کیسے اچانک یوٹرن اختیار کرلیا ۔ اب آپ پاکستان بھی جانا چاہ رہے ہیں اور سارک کانفرنس میں نواز شریف سے بات چیت بھی کرنا چاہ رہے ہیں ۔ یہ حکومت نا صرف پاکستان بلکہ ملک کی عوام کو بھی الجھن میں ڈال رہی ہے ۔ سبل نے کہا۔ مودی کی چین کے ساتھ خارجہ پالیسی اور بھی زیادہ مبہم اور الجھن میں ڈالنے والی ہے ۔ چین کے بحر ہند میں موجودگی ہمیں الجھن میں ڈال رہی ہے ۔ چین نے پاکستان کے ساتھ گواڈر ساحل ، بنگلہ دیش سے چٹاکانگ ، سری لنکا سے ہمبن ٹوٹا ور مینا مار سے سیتو ے استعمال کرنے کے لئے معاہدوں پر دستخط کیا ۔ مودی کا ان پر کیا رد عمل ہے ؟ صرف خاموشی ۔ جبکہ چین نے مالدیپ اور سیشل کو بھی اپ نی جانب راغب کرلیا ہے ۔ سبل نے کہا کہ اعلی پیمانہ پر بیرونی دورے ، روشنی اور آواز کے کھیل کی طرح ہیں ، امریکہ، چین، آسٹریلیا اور اس کے علاوہ سیکان ویلی کے دورے ، شہرت کے لئے اچھے ہیں تاہم ملک کی حفاظت کے لئے قیادت کرنا اور اہم معاملوں کے لئے بہتر حکمت عملی کے ساتھ خارجہ پالیسی اختیار کرنا لازمی ہے ۔ کانگریس نے الزام عائد کیا کہ مودی حکومت نے اہم معاملات بشمول رشوت ستانی پر کچھ نہیں کیا ۔ جب کہ بی جے پی قیادت کا ایک سال مکمل ہوچکا ہے ۔ مانسون سیشن سے قبل کیپل سبل نے نامہ نگاروں سے کہا کہ وزیر اعظم بننے سے قبل نریند رمودی نے کہا تھا کہ پارلیمنٹ کو رشوت ستانی میں ملوث افراد سے خالی کیا جائے گا، چاہے وہ این ڈی اے کے ہوں یا ان کی پارٹی کے ممبران ہی کیوں نہ ہوں ۔ انہوں نے خود کو قومی خزانہ کا واچ مین "چوکیدار" قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ رشوت خوروں کو ہرگز اسے لوٹنے نہیں دیں گے ۔ تاہم ا ب وہ رشوت خوروں کے چوکیدار بن گئے ہیں۔ سبل نے مرکزی حکومت پر افریقہ اور مغربی ایشیائی ممالک کو اہمیت نہ دینے کی خارجہ پالیسی پر کڑی تنقید کی ۔ انہوں (ہندوستانی حکومت) نے افریقی ممالک کی ایک بھی کانفرنس میں شرکت نہیں کی ۔ جب کہ وہ صرف امریکہ اور بڑے مغربی ممالک کے دوروں میں مصروف ہیں ۔

Congress Criticizes Modi Govt's Pak-China Policy

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں