وزیراعلیٰ مہارشٹرا چوہان سے کانگریس اور عام آدمی پارٹی کا استعفیٰ کا مطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-10

وزیراعلیٰ مہارشٹرا چوہان سے کانگریس اور عام آدمی پارٹی کا استعفیٰ کا مطالبہ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
کانگریس اور عام آدمی پارٹی نے آج چیف منسٹر مدھیہ پردیش شیو راج سنگھ چوہان سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ویاپم اسکام اور اس سے جڑی ہوئی اموات کی تحقیقات سی بی آئی کے حوالے کرنے سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد انہیں اس عہدہ پر برقرار رہنے کا کوئی اخلاقی حق حاصل نہیں ۔ کیسس سی بی آئی کے حوالے کرنے سپریم کورٹ کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے دونوں جماعتوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ عدالت عظمیٰ جانچ کی نگرانی کرے گی ۔ کانگریس ترجمان ٹام وڈکن نے کہا کہ متاثرین کو انصاف دلانا ہوگا ۔ چیف منسٹر کا عہدہ سے مستعفی ہونا ضروری ہے تاکہ مناسب جانچ کی جاسکیں۔ چیف منسٹر اگر عہدہ سے استعفیٰ دے دیں تو مناسب ہوگا کیونکہ فی الحال پولیس کے تمام تر اختیارات ان کے ہاتھ میں ہین۔ اگر نہیں کلین چٹ مل جاتی ہے تو وہ دوبارہ عہدہ پر واپس ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر نے ہائی کورٹ کو روانہ کردہ اپنے مکتوب میں اس کیس میں اموات کا کوئی تذکرہ نہیں کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ سپریم کورٹ اس کیس کی نگرانی کرے۔ ہمیں امید ہے کہ وہ نگرانی کرے گا۔ عام آدمی پارٹی کے ترجمان آشیش کھیتان نے بھی اسی انداز میں بات کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے ریاستی ایجنسیوں کی جانچ پر عدم اطمینان کے اظہار کے بعد چوہان کو مستعفیٰ ہوجانا چاہئے ۔ بادی النظر میں سپریم کورٹ نے شیو راج سنگھ چوہان کے خلاف تمام الزامات کو درست سمجھا ہے اور ریاستی ایجنسیوں کی جانب سے اب تک کی گئی جانچ اطمینان بخش نہیں ہے ۔ اب چیف منسٹر کو ا پنے عہدہ پر برقرار رہنے کا کوئی اخلاقی حق حاصل نہیں ہے ۔ اسی دوران موصولہ علیحدہ اطلاع کے مطابق بی جے پی نے آج ویاپم اسکام کی سی بی آئی جانچ کے لئے سپریم کورٹ کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ وہ ہمیشہ سے اس کی حامی رہی ہے ۔ پارٹی نے کہا کہ اب کانگریس کو اس مسئلہ پر سیاست بند کردینی چاہئے ۔ حکمراں جماعت نے سی بی آئی جانچ کا حکم دینے میں تاخیر پر ریاستی حکومت پر کانگریس کی تنقیدوں پر اس کو جوابی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ تنقیدیں ریاستی ہائی کورٹ کی کارکردگی پر تنقیدوں کے مترادف تھیں جو اب تک اس کیس کی نگرانی کرتا رہا ہے ۔ پارٹی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے سی بی آئی جانچ کے لئے حکومت مدھیہ پردیش کی درخواست کی ستائش کی ہے۔
دریں اثنا نئی دہلی سے پی ٹی آئی کی علیحدہ اطلاع کے بموجب مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ آج شام صدر جمہوریہ پرنب مکرجی سے ملاقات کریں گے ۔ یہ ملاقات ویاپم اسکام کے پیش نظر گورنر مدھیہ پردیش رام نریش یادو کو ہٹانے کے بڑھتے مطالبات کے پس منظر میں ہوگی ۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ ایک پہلے سے طے شدہ ملاقات ہے لیکن گورنر سے متعلق مسئلہ کے زیر بحث آنے سے انکار نہیں کیا جاسکتا ۔ اسکام میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے سلسلہ میں گورنر کی بر طرفی کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے لیکن مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے دستوری تحفظ حاصل ہونے کی بنیاد پر ان کے خلاف ایک ایف آئی آر کالعدم کردی تھی ۔ بہر حال سپریم کورٹ نے آج گورنر کی برطرفی کے مطالبات پر گورنر اور مرکز کو نوٹس جاری کردی ہے ۔

Congress, AAP demand CM Shivraj Singh Chouhan's resignation after SC order

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں