وزیر اعظم مودی کی وزیر اعظم پاکستان صدر چین اور صدر ایران سے ملاقات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-10

وزیر اعظم مودی کی وزیر اعظم پاکستان صدر چین اور صدر ایران سے ملاقات

اوفا(روس)
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے پاکستانی ہم منصب نواز شریف کی کل یہاں شنگھائی تعاون تنظیم چوٹی کانفرنس کے وقفوں کے دوران ملاقات ہوگی۔ ایک عہدیدار نے آج اس بات کی توثیق کی ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سروپ نے ٹوئٹر پر کہا کہ اس ملاقاتکی توثیق ہوگئی ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعظم نواز شریف کی کل صبح شنگھائی تعاون تنظییم کی چوٹی کانفرنس کے وقفوں کے دوران9:15بجے ملاقات ہوگی ۔ معتمد خارجہ ایس جئے شنکر نے کل کہا تھا کہ دونوں قائدین کی ملاقات کے امکانات ہیں، جس کے چند گھنٹوں بعد اس کی توثیق کی گئی۔ مودی اور شریف کی گزشتہ ملاقات نومبرمیں کھٹمنڈو میں سارک چوٹی کانفرنس کے دوران ہوئی تھی ۔ قبل ازیں مقدس ماہ رمضان کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے نواز شریف کوفون کیا تھا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا ۔ انہوں نے پر امن باہمی تعلقات کی ضرورت پر بھی زور دیا تھا۔
بیجنگ سے پی ٹی آئی کی علیحدہ اطلاع کے بموجب وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ان کی صدر چین شی جن پنگ سے تفصیلی ملاقات ہوئی ہے اور اب دونوں قائدین باہمی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے پر زور طور پر پابند ہیں ۔ مودی نے کل ممبئی حملوں کے سرغنہ ذکی الرحمن لکھوی کی رہائی پر پاکستان کے خلاف اقوام متحدہ میں کارروائی کو روکنے چین کے اقدام پر سخت تشویش ظاہر کی تھی ۔ مودی نے چینی سوشل میڈیا ویبو پر اپنے پیام میں جو چین میں ٹوئٹر کے مماثل ہے ، کہا کہ میں نے ایک بار پھر صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی ہے ۔ اس مرتبہ ہماری ملاقات روس کے شہر اوفا میں ہوئی ہے ۔ ہم دونوں برکس اور شنگھائی تعاون تنظیم چوٹی کانفرنسوں میں شریک ہیں ۔ دونوں قائدین نے کل اوفا میں برکس اور شنگھائی تعاون تنظیم چوٹی کانفرنس کے وقفوں کے دوران ملاقات کی تھی ۔ مودی نے کہا کہ ہماری ملاقات کافی بھرپور اور تفصیلی رہی ہے اور کئی مسائل زیر بحث آئے۔ ہم نے ہند۔ چین تعلقات اور عالمی امور پر گفتگو کی ۔ ہم دونوں ہند۔ چین کے تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے پرزو ر طور پر پابند ہیں۔ ہم اپنے معاشی، ثقافتی اور عوام سے عوام کے تعلقات میں اضافہ کے بھی پابند ہیں ۔ شی جن پنگ سے کل ملاقات کے دوران مودی نے پرزوراور واضح انداز میں انہیں ہندوستان کی تشویش سے واقف کرایا جو ممبئی حملوں کے سرغنہ ذکی الرحمن لکھوی کی رہائی پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے خلاف کارروائی کو روکے جانے کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے ۔ انہوں نے چین کی جانب سے پاکستان میں46بلین امریکی ڈالر مالیتی اقتصادی راہداری کی تعمیر پر بھی تشویش ظاہر کی ، کیونکہ یہ مقبوضہ کشمیر سے ہوکر گزرتی ہے جسے ہندوستان اپنا حصہ تصور کرتا ہے ۔ مودی نے شی جن پنگ اور ان کی اوفا میں ملاقات اور مصافحہ کی تین تصاویر بھی پوسٹ کی ہیں جن میں متعلقہ وفودبھی دیکھے جاسکتے ہیں ۔ بات چیت کے دوران جن پنگ نے سرحدی مسئلہ پر اختلافات کی مناسب انداز میں یکسوئی پر زور دیا اور وزیر اعظم نریندر مودی کو بتایا کہ ہندوستان اور چین برکس ممالک کے مابین قریبی ، جامع اور مضبوط شراکت داری قائم کرنے کام کریں گے ۔ دونوں قائدین کی گزشتہ جولائی سے لے کر اب تک یہ چوتھی ملاقات ہے۔
آئی اے این ایس کے بموجب وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ایران کے صدر حسن رحانی سے بھی ملاقات کی جو تہران کے نیوکلیر پروگرام پر بین الاقوامی سمجھوتہ کی امیدوں کے درمیان پہلی ملاقات ہے۔ اس کے نتیجہ میں ہندوستان کو ایرانی تیل کی در آمدات میں اضافہ بھی ممکن ہے ۔ مودی جنہوں نے کل شام صدر روسولادمیرپوٹین اور صدر چین شی جن پنگ سے ملاقات کی، آج برکس اور شنگھائی تعاون تنظم کی چوٹی کانفرنس کے وقفوں کے دوران حسن روحانی سے ملاقات کی ۔ وزارتخارجہ کے ترجمان وکاس سروپ نے ٹوئٹر پر کہا کہ ہم ایک اہم شراکت داری کو آگے بڑھارہے ہین ۔ وزیرا عظم نریندر مودی کی برکس اور شنگھائی تعاون تنظیم کی چوٹی کانفرنس کے وقفوں کے دوران صدر ایران حسن روحانی سے ملاقات ہوئی ہے ۔

PM Modi at BRICS, SCO summits today, meets Pak PM & Iran President Rouhani

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں