کشمیر سے سیول سرویس امتحانات میں 9 امیدوار کامیاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-06

کشمیر سے سیول سرویس امتحانات میں 9 امیدوار کامیاب

سری نگر
پی ٹی آئی
جموں و کشمیر س تین خواتین کے بشمول9امید وار یونین پبلک سروس کمیشن( یو پی ایس سی) کے باوقار سیول سرویس امتحان جن کے نتائج کا کل اعلان کیا گیا میں کامیاب ہوئے۔ یو پی ایس سی کی جانب سے جملہ1,236امیدواروں کو کامیاب قرا ر دیا گیا ۔ کامیاب امید واروں کی فہرست میں جنوبی کشمیر کے بج بہار اٹاؤن کی دیبا فرحت اور شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کی رویدا سالم دو خواتین شامل ہیں جو وادی کی رہائشی ہیں، ان کے علاوہ فہرست میں جموں کی رہائشی پریاتی شرما بھی کامیاب امید واروں کی فہرست میں شامل ہے۔ ریاست سے دیگر کامیاب امید واروں میں بشیر الحق، آفاق گیری ، چودھری محمد یسین، اطر عامر الشفیع خان ، عرفان حفیظ اور انکت گول شامل ہیں ۔ مسلسل چھٹے سال جموں و کشمیر کی پہلی خاتون امید وار تھی جو آئی اے ایس امتحان کامیاب کی تھی ۔ بشیر الحق کو فہرست میں جب کہ46واں مقام حاصل ہوا ، پریاتی شرما کو136واں مقام حاصل ہوا ۔ انکت کول کو414واں مقام ، اطہر عامر الشفیع خان کو560واں مقام اور عرفان حفیظ کو183واں مقام حاصل ہوا ۔ روید سالم نے اس سال دوبارہ امتحان میں شرکت کرتے ہوئے878واں مقام حاصل کیا۔

9 JK candidates including 3 women crack civil services

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں