دہلی میں 4 نئے مارکٹوں کی تعمیر - عام آدمی پارٹی حکومت کا فیصلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-06

دہلی میں 4 نئے مارکٹوں کی تعمیر - عام آدمی پارٹی حکومت کا فیصلہ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
سبزیوں اور میوہ جات کی قیمتوں پر قابو پانے کے مقصد سے عام آدمی پارٹی حکومت نے شہر میں چار نئے ٹھوک فروشی مارکٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ ہول سیول مارکٹ منگول پوری، نصیر پور ، اوکھلا اور تیگری کھامپور علاقوں میں تعمیر کئے جائیں گے ۔ فی الوقت تین بڑے ٹھوک فروشی مارکٹ آزاد پور ، غازی پور اوراوکھلا میں موجود ہیں۔ ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ دہلی کے عوام کے لئے سبزیوں اور میوہ جات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے کے مقصد سے نئے مارکٹوں کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ عہدیدار نے بتایا کہ ہر سال سبزیوں اور میوہ جات کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جو عام آدمی کے بجٹ پر اثر انداز ہوتا ہے لیکن ان چار نئے مارکٹوں سے حکومت سبزیوں اور میوہ جات کا ذخیرہ کرتے ہوئے ان کی بلیک مارکٹنگ کو روک سکے گی ۔ منصوبہ کے مطابق منگول پوری میں2009کے دوران مسدود کردہ چار مارکٹ کو سبزیوں اور میوہ جات کے ہول سیل مارکٹ کی طرح فروغ دیا جائے گا۔ فلاور مارکٹ جو موجودہ اوکھلا سبزی مارکٹ کے قریب واقع ہے اور کئی سال سے بند پڑا ہے کو نئے سبزی و فروٹ مارکٹ میں تبدیل کیاجائے گا ۔ عہدیدار نے مزید بتایا کہ کہ دوارکا کے قریب نصیر پور علاقے میں ایک نیا ہول سیل مارکٹ کے قیام کا منصوبہ ہے ۔ حکومت، دہلی ڈیولپمنٹ اتھاریٹی سے اس مارکٹ کے لئے بہت جلد اراضی حاصل کرے گی ۔ عہدیدار نے توقع ظاہر کیا کہ اوکھلا اور منگول پوری علاقوں میں آئندہ دو ماہ میں نئے مارکٹس کارکرد ہوجائیں گے ۔ ڈی ڈی اے کی جانب سے اراضی فراہم کرنے کے فوری بعد نصیر پور مارکٹ پر بھی کام شروع ہوگا ۔ حکومت نے بتایا کہ مغربی دہلی کے تیگری کھام پور علاقہ میں70 ایکڑ اراضی پر نیا مارکٹ تعمیر کیاجائے گا جو دو سال کی مدت میں کارکرد ہوجائے گا۔

AAP Government to set up 4 new vegetable markets

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں